Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کا قیام چترال سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے پانچ اضلاع میں کردیا گیا

شیئر کریں:

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ملاکنڈ ڈویژن ٹیم کی کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات، خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار مزید پانچ اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے جس میں ضلع مالاکنڈ، اپر اینڈ لوئر دیر، بونیر اور چترال شامل ہے کمشنر ملاکنڈ سے ملاقات میں فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملاکنڈ ڈویژن اسد قاسم نے نئے اضلاع میں قائم شدہ دفاتر اور کام کے نوعیت کے بارے میں تفصیلات پیش کی کمشنر ملاکنڈ سید ظہیر الاسلام شاہ نے نئے تعینات شدہ افسران کو محفوظ خوراک کی فراہمی کے حوالے سے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور خوراک سے منسلک کاروباری طبقے کو فوڈ سٹینڈرڈز کے مطابق کام کرنے کے لئے تکنیکی معلومات فراہم کرنے پر زور دیا ملاقات میں تمام اضلاع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور فوڈ سیفٹی افسران نے شرکت کی فوڈ اتھارٹی ٹیم کی طرف سے کمشنر مالاکنڈ کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

halal food authority kp
halal food authority kp with commissioner malakand

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
41404