Chitral Times

Jun 2, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی پراپرچترال پولیس خراجِ تحسین کے مستحق ہے۔ محمد شفیع

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) صدر تجار یونین بونی اپر چترال محمد شفیع اور جنرل سکرٹری تجار بونی ذاکر محمد زخمیؔ اپنے بیان کے ذریعے ضلعی پولیس آفیسر اپرچترال ذولفقار احمد تنولی، ایس۔ڈی۔پی او محی الدین،ایس۔ایچ۔او تھانہ بونی خلیل الرحمٰن اور ٹیم کی کارکردگی اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برامد کرکے انہیں جیل کے سلاخوں کے پیچھے بھیجنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

یاد رہے کہ روان ماہ ایس۔ایچ۔اور تھانہ بونی خلیل الرحمٰن ڈی۔پی۔او اپر چترال ذولفقار احمد تنولی کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں سے32030گرام (32گلو 30گرام) چرس آٹھ8لیٹر شراب سمگلنگ کے ذریعے حاصل شدہ 28000 ہزار نقد اور سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ٹو۔ڈی اور غواگئے قبضے میں لیکر ملزموں کو عدالت میں پیش کر کے جیل بیجوا دئیے تھے۔منشیات کی اس گھناونی کاوبار سے علاقے میں نوجوان نسل تباہی کے دہانے پہنچ گئی ہے اور معاشرے کیلئے ناسور بن گئے ہیں۔

اپر چترال پولیس کی حالیہ کاروائی سے جہاں اس فعلِ بد کے کاروبار سے منسلک افراد کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے وہاں علاقے کے عوام پولیس اپر چترال کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید سختی کی تواقع رکھتے ہیں۔ تاکہ معاشرہ کی اس ناسور کی بیخ کنی ہو سکے۔ایس۔ایچ۔او تھانہ بونی خلیل الرحمٰن اس سلسلے میں عوام سے بھر تعاون کی اپیل کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی تعاون سے اس ناسور سے چھٹکارہ پانا ممکن ہے۔ صرف پولیس کی کاروائی ہی کافی نہیں۔ اس لیے سول سوسائٹی بھی کردار ادا کرے۔


شیئر کریں: