Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پندرہ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں 11افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق پی ایم ایس گریڈ19کے دو افسران ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد کو تبدیل کرکے ان کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت عبد الغفور شاہ کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ڈپٹی کمشنر کرک تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح پی اے ایس گروپ گریڈ18کے آٹھ افسران کے تبادلے بھی کئے گئے جن میں ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع مہمند افتخار عالم، ڈپٹی کمشنر کرک شاہ رخ علی خان، ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان محمد عمیر، ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر عارف اللہ اعوان کو تبدیل کر کے انکو بحیثیت ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان،ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ حامد الرحمن کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر شانگلہ اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور نصر اللہ کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر بونیر تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اسی طرح پر نسپل سٹاف آفیسر برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ڈاکٹر قاسم علی خان (پی ایم ایس بی ایس 18)کو تبدیل کر کے انکو بحیثیت ڈپٹی کمشنر مانسہرہ (او پی ایس)تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ مذکورہ بالا احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) قبائلی ضلع مہمند سید سیف الاسلام شاہ (پی ایم ایس بی ایس18) کو تاحکم ثانی ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع مہمند کے دفتر کے دیکھ بال کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلمشٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

دریں اثنامجاز حکام نے فوری طور پر عوامی مفاد میں گریڈ19کے ایک اور گریڈ18کے تین افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر عامر آفاق (BS-19 PMS) کو بحیثیت سپیشل سیکرٹری محکمہ صحتOPS تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا میں دائریکٹر لینڈ ریکارڈ فضل اکبر(PASBS-18)کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) مردان مشتاق حسین (PMS BS-18)کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بور ڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا OPSتعینات کیا گیا ہے۔ مزید برآں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مردان مجیب الرحمن (PMS BS-18)کو تبدیل کر کے بحیثیت ایدیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) مردان تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مردان کی پوسٹ کا اضافی چارج بھی تا حکم ثانی ان کے پاس رہے گا۔ان امور کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: