Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال میں گران فروشوں کی نشاندہی کیلئے ٹائیگرفورس کوٹاسک دیدیا گیا

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترا ل ٹائمز ) صوبائی سطح پر مہنگائی کو کنٹرول کرنےکے سلسلے میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی زیر صدارت ٹائیگر فورس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس بلانے کا مقصد پرائز کو کنٹرول کر نے کے سلسلے میں ٹائیگر فورس کے جوانوں کی مدد حاصل کرنا تھا۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ٹائیگر فورس کے جوانوں کو اشیاء خوردنوش کے نرخنامے کی فوٹو کاپیاں دی گیں۔ ٹائیگر فورس کے جوان کاروباری مقامات کا دورہ کرکے اشیاء خوردنوش کے نرخوں کا خفیہ طور پر معلومات حاصل کرکے گران فروشوں کے نام معہ تفصیل ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کے آفیسران تک پہنچائیں گے اور اس طرح گران فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ٹائیگر فورس تمام جوانوں کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ مذید انہیں سمجھایا گیا کہ اپنے اپنے حدود میں جو عناصر منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور مہنگا فروشی میں ملوث ہیں آپ صرف ان کا ڈیٹا خفیہ طور پر حاصل کرکے ہم تک اطلاع پہنچائیں گےاور اس سلسلے میں کسی دکاندار یا کاروباری حضرات کے ساتھ 5-3 کرنے کی ضرورت نہیں۔ میٹنگ کے آخر میں ٹائیگر فورس کے جوانوں میں نرخنامے کی کاپیاں تھمادی گئیں اور پرائمنسٹر آف پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں ان کے کردار کو سراہا گیا۔

adc upper chitral meeting with tiger force1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
41365