Chitral Times

Dec 5, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا زکواۃ وعشرکونسل کی زکواۃ فنڈ کے استعمال اور تقسیم میں 30 نومبر تک توسیع کی سفارش

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)خیبرپختونخوا زکواۃ و عشر کونسل کا 62 واں اجلاس بدھ کے روز پشاور میں منعقد ہوا جس کی صدارت کونسل کے چیئرمین انجینئر عمرفاروق نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری زکواۃ و عشر سوشل ویلفیئر منظور احمد، ایڈیشنل سیکرٹری فیاض خان،مبشر رضا اور کونسل کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی اجلاس میں مختلف ایجنڈوں پر بحث کی گئی اور زکواۃ فنڈ کے استعمال اور منصفانہ تقسیم میں 30 نومبر تک توسیع کی سفارش بھی کی گئی۔ اس مو قع پر سیکرٹری منظور احمد نے کہا کہ زکواۃ فنڈ کے اجراء میں حا ئل تمام رکاوٹوں کو دور کریں گے اور اس کی تقسیم میں تیزی لائی جائے گی۔ اجلا س میں چیئرمین ضلع زکواۃ کمیٹی ڈیرہ اسماعیل خان اور چیئرمین زکواۃ کمیٹی شانگلہ کے استعفوں پر بھی تفصیلی گفتگو کے بعد ان کے استعفوں کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح نئے ضم شدہ اضلاع میں عاملین زکواۃ/ انٹرنل آڈٹ سٹاف و فیلڈ کلرکس کی تعیناتی، ضلع پشاور اور کرم میں مقامی زکواۃ کمیٹیو ں کی تشکیل نو اور نئی حد بندی،عاملین زکواۃ /انٹرنل آڈٹ سٹاف وفیلڈ کلرکس (زکواۃ پیڈ سٹاف) کے ماہوار مشاہرہ کی منظوری، باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کی محکمہ زکواۃ و عشر کے ساتھ رجسٹریشن و مالی امداد،زکواۃ بجٹ برائے سال21- 2020 کی منظوری،صحت کے اداروں /ہسپتالوں میں مستحقین زکواۃ مریضوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی۔


شیئر کریں: