Chitral Times

Oct 28, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اکے۔کے۔آر۔ایس۔پی کے زیرانتظام تعمیرشدہ مائیکروہائیڈل پاوراسٹیشن گزین کمیونٹی کو حوالہ کیاگیا

شیئر کریں:

اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) آغاخان رورل سپورٹ پروگرام اور PPAF کے باہمی اشتراک سے بنا ہوا Gazen Mini Hydro Power کی handing taking کے سلسلے میں ایک پروگرام AKRSP کے دفتر بونی میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج بطور خاص مہمان شرکت کی۔ ان کے ہمراہ مس شگفتہ سرور اور سلیم اللہ ایوبی AC-UTs بھی موجود تھے۔ مہمانوں کے علاوہ AKRSP کے جملہ انجینئرز، PPAF کے زمہ دران اور علاقہ گزین یارخون کے عمائیدین اور کمیونٹی کے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی۔
ریجنل پروگرام منیجر اے۔کے۔آر۔ایس ۔پی ۔ اپر چترال سید سجاد حسین نے پروگرام کے اعراض مقاصد بیان کئے اور انجینئر جہانزیب نے مذکورہ MHP کے حوالے سے تفصیل سے Presentation دی۔ انھوں نے بتایا کہ ایم،ایچ،پی گزین کی استعداد کار 306 کلوواٹ ہے اور اس میں کام کا آغاز جون 2015 کو ہوا تھا جو جون 2020 کو تکمیل کو پہنچا۔ مذکورہ بجلی گھر سے علاقہ یارخون کے تقریباً 9 دیہات یعنی 319 ہاؤس ہولڈز بجلی سے مستفید ہونگے۔ اے،اے،سی مستوج سے باقاعدہ منظوری لیننے کے بعد مذکورہ MHP کے ڈکومنٹس اور MHP مکمل طور پر کمیونٹی کے حوالے کئے گئے۔ کمیونٹی کی نمائندگی سابق یوسی ناظم محمد وزیر ودیگرکررہے تھے۔
آخر میں مہمان خصوصی شاہ عدنان نے اس بجلی گھر کی کامیاب تعمیر پر تمام سٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دی اور دورافتادہ علاقہ میں بجلی جیسی نعمت سے لوگوں کومستفید کرانے پر AKRSP اور PPAF کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کمیونٹی کی طرف سے آئے ہوئے عملدران کو مذکورہ بجلی گھر کی دیکھ بال اور باضابطہ طور پر maintain رکھنے کے حوالے سے بھی تاکید کی۔

MHP gazen mastuj1
MHP gazen mastuj2

شیئر کریں: