Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے29 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)مجاز حکام نے فوری طور پر عوامی مفاد میں 29افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سوات میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر(بحرین) احسان الرحمن (ای اے سی/علاقہ قاضیBPS-17)کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ضلع بونیر کی خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (REV) ضلع کوہستان بالا صاحب زادہ (PMS BS-17)کو تبدیل کر کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ضلع بونیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ضلع چارسدہ جہان سید (PMS BS-17)کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (REV)ضلع دیر بالا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ضلع مردان قیصر خان(PMS BS-17)کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ضلع بونیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر(REV)ضلع چارسدہ محمد عمر (PMS BS-17)کو تبدیل کر کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ضلع نو شہرہ، ضلع کوہستان کے فنانس آفیسر اشتیاق سلطان (PMS BS-17) کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (REV)ضلع کوہستان بالا، ضلع تورغر کے فنانس آفیسر طاہر اشرف (PMS BS-17)کو تبدیل کرکے بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ضلع تورغر،محکمہ توانائی و برقیات میں سیکشن آفیسر طارق محمود(PMS BS-17)کو تبدیل کرکے بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (REV)ضلع چارسدہ تعینات کر دیا گیا ہے۔مزید برآں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر(بونی)ضلع چترال بالا مکرم خان (PMS BS-17)کو تبدیل کر کے بحیثیت سیکشن آفیسر (لٹیگیشن-ٰٰII)اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سیکشن آفیسر(لٹیگیشن-ٰٰٰII) محمد سلیم(PMS BS-17) کو بحیثیت سیکشن آفیسر محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم، سیکشن آفیسر محکمہ ہاوٗسنگ محمد یار (PMS BS-17)کو تبدیل کرکے بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ضلع مردان، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر قیصر خان (PMS BS-17)کو بحیثیت سیکشن آفیسر محکمہ ہاوٗسنگ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد ثاقب خان کو محکمہ توانائی و برقیات بحیثیت سیکشن آفیسر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرضلع کوہاٹ محمد ابراہیم (PMS BS-17) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (REV)ضلع صوابی افتخار الدین(PMS BS-17) کو بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ضلع کوہاٹ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ضلع مردان محمد ہمایون (PMS BS-17) کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (REV)ضلع صوابی تعینات کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ گریڈ16کے بعض تحصیلداروں کی اپنی تنخواہ سکیل میں بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تعیناتیاں بھی کی گئی ہیں جن میں تحصیلدار بالاکوٹ ضلع مانسہرہ محمد فراز قریشی کا تبادلہ کرکے انہیں بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (REV)ضلع بونیر تحصیلدار لورہ ضلع ایبٹ آباد بلال احمد کو تبدیل کرکے بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (REV)ضلع دیر پائین، تحصیلدار اپر اورکزئی ضلع اورکزئی نواب گل کا تبادلہ کر کے انہیں بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (REV)ضلع شانگلہ، تحصیل دارخان پور ضلع ہری پور فیاض احمد کو تبدیل کر کے انہیں بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ضلع بٹگرام تحصیلدار خدوخیل ضلع بونیر صاحبزادہ احمد علی کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ، لینڈ ایکوزیشن کولیکٹرPESCOعبد الرشید کو اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ لینڈ ایکوزیشن کولیکٹر SNGPLکا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔اسی طرح تحصیلدار ضلع ہنگو محمد ارشد کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ضلع پشاور، سیٹلمنٹ تحصیلدار حویلیاں ضلع ایبٹ آباد تنویر شہزاد کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ضلع کوہستان پائیں، تحصیلدار ضلع لکی مروت گوہر علی کو تبدیل کرکے بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر(REV)ضلع کرک، تحصیلدار اوگی ضلع مانسہرہ محمد سلیم کا تبادلہ کر کے ان کی بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر(REV)ضلع بٹگرام، تحصیلدار کلاچی ضلع ڈی آئی خان شیر بہادر کو تبدیل کرکے بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ضلع کوہاٹ تحصیلدار ضلع بٹگرام شیر دل کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (REV)ضلع کوالائی پاس کوہستان اور انسپکٹر سٹامپس محمد شعیب کا تبادلہ کر کے انہیں بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (REV)ضلع بنوں تعینات کیا گیا ہے۔ ان احکامات کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک تفصیلی اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
41335