Chitral Times

Dec 5, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایکسین سی اینڈ ڈبلیوکی نااہلی، ڈیڈھ کلومیٹر کی سڑک آٹھ مہینے میں بھی مرمت نہ ہوسکی۔۔وقاص احمد ایڈوکیٹ

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کے چیئرمین وقاص احمد ایڈووکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ھے کہ چترال اٸیر پورٹ روڈ جو بمشکل ڈیڑھ کلو میٹر ھے پرگزشتہ اٹھ مہینوں سے مرمت کے نام پر عوام کو مشکلات سے دوچار کردیا گیا ہے جبکہ مذکورہ منصوبے کیلئے صوباٸی حکومت نے فنڈ بھی جاری کی ھے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ گزشتہ اٹھ مہنوں سے ڈیڑھ کلومیڑ پلین روڈ کی مرمت ایک مذاق بن چکا ھے تین دفعہ افتتاح کیا گیا لیکن ابھی تک ترکول بچھانے کا کام شروع نھیں ھوا ھے جو متعلقہ ٹھیکہ دار کے ساتھ ایکسین سی این ڈبلیو ڈویژن لوئرچترال کی نااہلی کا نتیجہ ہے جبکہ موسم مذید سرد ہونے کی صورت میں ترکول بچھانے کا مقصد صرف سرکاری خزانے کا ضیاع ہوگا ۔ ۔

پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ مزکورھ کام میں مجرمانہ عفلت برتنے اور نا اھلی کی وجہ سے ایکسین سی این ڈبلو کو چترال سے تبادلہ کرکے ان کے خلاف انکواٸری کرنے کا مطالبہ کرتی ھے تاکہ اس روڈ کی تعمیر میں تاخیر کا سبب نہ بنے اور اٸیر پورٹ روڈ پر ترکول کا کام فی الفور شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ھیں بصورت دیگر کابینہ کا اجلاس طلب کرکے اٸندھ کا لحے عمل طے کیا جائیگا

chitral airport road2 e1603207100276

شیئر کریں: