Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ایم ایس گریڈ 18کے چھ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں پی ایم ایس گروپ گریڈ 18کے چھ افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹرار خیبر پختونخوا ایپلیٹ ٹربیونل فار سیلز ٹیکس آن سروسز پشاور، محمد کاشف ندیم کو تبدیل کر کے انکو بحیثیت پراجیکٹ ڈائریکٹر بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنوں تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)بنوں کو ان کی اضافی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی) بٹگرام عامر حسن خان کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خوراک اور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ معدنیات زاہد عثمان کے تبادلے کے بعد ان کی بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بٹگرام تعیناتیاں کی گئی ہیں جبکہ زاہد عثمان کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی) بٹگرام کے عہدے کا اضافی چارج بھی تفویض کیا ہے۔ اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت جمال الدین کا تبادلہ کر کے ان کی بحیثیت ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا، جبکہ ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا یاسر عمران کے تبادلے کے بعد ان کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری (کیبنٹ) محکمہ انتظامیہ تعیناتی کی گئی ہیں۔ اسکے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ فضل حسین کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(پراجیکٹس) محکمہ ترقی و منصوبہ سازی ضم شدہ اضلاع تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ تین الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

دریں اثنا خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ2015کی شق 04کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے، حکومت خیبر پختونخوا نے ڈاکٹر اکرام غنی، ڈاکٹرلبنی حسن، مسٹر عابد حیات او ر ڈاکٹر سبینہ عزیز کی تقرریاں فور ی طور پر20جنوری2022تک کی بقیہ مدت کیلئے بحیثیت غیر سرکاری ممبران، ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پختونخوا کی ہیں۔ اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
41301