Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ٹریفک پولیس کی لیزر لائٹوں,بیغیر ہیلمٹ اور کم عمرافراد کی ڈرائیونگ کے خلاف مہم

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ٹریفک پولیس لویر چترال نے کم عمر افراد کی ڈرائیونگ، لیزر لائٹوں کا استعمال، بغیر لائسنس اور ہیلمٹ کے موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ کے خلاف مہم تیز کرتے ہوئے چترال شہر کے علاوہ دروش اور دوسرے مقامات پر درجنوں افرادکو جرمانہ کرنے کے ساتھی کئی کا چالان کردیا ہے۔ پولیس کے ذرائع نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال عبدالحئی خان کے خصوصی ہدایت پر ٹریفک انچارج سب انسپکٹر ابراراحمد نے ضلع بھر میں ٹریفک وارڈنز کو اس سلسلے میں چوکس کردیا ہے جوکہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی حوصلہ شکنی کررہے ہیں تاکہ عوام کو تکلیف نہ پہنچے۔

Chitral trafic police in action 2
Chitral trafic police in action 3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
41258