Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال اکنامک زون میں پلاٹوں کی بکنگ کاآغاز کردیاگیا۔کاروباری حضرات فوری رابطہ کریں۔سرتاج احمد

شیئر کریں:

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کے کوارڈنیٹر سرتاج احمد خان نے چترال کے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہاہے کہ صوبے کی مختلف اکنامک زونزمیں پلاٹوں کی بکنگ کا عمل شروع ہوگیاہے۔ جن میں چترال اکنامک زون بھی شامل ہے۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ گہریت گنگ کے مقام پر قائم ہونے والا اکنامک زون کیلئے بھی پلاٹوں کی بکنگ کا عمل آن لائن جاری ہے۔ جس کیلئے چترال کے کاروباری حضرات آن لائن رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ جہاں بعد میں چھوٹے انڈسٹری لگائے جائیں گے۔ سرتاج احمد خان نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے عوام اس سنہری موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے پہلے آئے پہلے پائیے کی بنیاد پر آج سے پلاٹوں کی حصول کیلئے آن لائن رجسٹریشن کروائیں۔ بصورت دیگر غیر مقامی لوگ اس موقع سے فائدہ اُٹھائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ چترال اکنامک زون میں ماربل، فرنیچر، ماچس، برتن، اسٹیل، میڈیسن،اُون، کپڑا، جیم اسٹون، سپئرپارٹس، بوتلین،منرل واٹر، پائپ، گاڈرز، گھتا، کھلونے ودیگر منیفکچرنگ کے کارخانے لگائے جائیں گے۔انھوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اگلے مہینے چترال اکنامک زون کا افتتاح کریں گے۔ لہذا چترال کے کاروباری خواتین وحضرات ان مواقع سے فائدہ اُٹھائیں اور خیبرپختونخوا اکنامک زونزمیں پلاٹوں کی بکنگ کیلئے اُن سے فوری رابطہ کریں۔

kp economic zones

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
41215