Chitral Times

Oct 23, 2020

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس کی آتش بازی کے سامان بیجنے والوں کے خلاف کاروائی ،سامان سمیت ملزمان گرفتار

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی۔پی۔او چترال لوئیر عبدالحی خان نے آتش بازی کرنے والے اور آتش بازی کے سامان بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے اس سلسلے میں تھانہ چترال کے ایس ایچ او انسپکٹر سجاد نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف دوکانوں سے آتش بازی کے سامان برامد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا.ہے۔

پولیس کی اس اقدام کوچترال کے عوامی حلقوں نے شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ آتش بازی کے سامان کی خریدوفروخت اور استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے۔


شیئر کریں: