Chitral Times

Oct 23, 2020

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش کمیونٹی میں روایات کے مطابق میرج ایکٹ متعارف کررہے ہیں،مفاہمتی یاداشت پر دستخط..وزیرزادہ

شیئر کریں:

کیلاش میرج ایکٹ کے نفاذ کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط، معاون خصوصی برائے اقلیتی امور
میرج ایکٹ کو قانونی حیثیت دینے کے لیے جلد صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا، وزیر زادہ


پشاور (نمائندہ چترا ل ٹائمز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ کیلاش کمیونٹی میں ان کی روایات اور اقدار کے مطابق کیلاش میرج ایکٹ متعارف کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ روز معاون خصوصی اور پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز کے چئیرمن قاری روح اللہ مدنی کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، جس کی رو سے کیلاش میرج ایکٹ ترتیب دیا جائیگا۔ کیلاش میرج ایکٹ کو قانونی شکل دینے اور تمام تر لوازمات پورا کرنے کے لئے کیلاش کمیونٹی سے مشہور ومعروف قانون دان ایڈوکیٹ نابیگ کیلاش کی خدمات سے استفادہ کیا جارہاہے۔کیلاش میرج ایکٹ کو مرتب کرنے اور قانونی دستاویز کی شکل دینے کے لئے ایڈوکیٹ نابیگ کیلاش مقامی مشران اور مذہبی رہنماؤں سے بھی مشاورت کرینگے، جس میں کیلاش کمیونٹی کی روایات اور ثقافتی اقدار کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائیگا۔ اس موقع پر وزیر زادہ نے کہا کہ کیلاش میرج ایکٹ کمیونٹی کے لئے ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوگا۔ میرج ایکٹ کے لئے تمام تر قانونی اور کیلاش کمیونٹی کے روایات کے تقاضے پورے کرنے کے بعد محکمہ اقلیتی آمور کی وساطت سے اس ایکٹ کو منظوری اور قانون سازی کے لئے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کیلاش کمیونٹی کے لئے آج ایک تاریخی دن ہے، پاکستان تحریک انصاف کے وژن اور اصولوں کے عین مطابق اقلیتوں کو قانون سازی کے ذریعے مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لئے آئے روز اقدامات کی طرف بڑھ رہے ہیں اور کامیابیاں مل رہی ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ کیلاش میرج ایکٹ سے کیلاش کمیونٹی کی روایات اور اقدار کو نہ صرف قانونی تحفظ فراہم ہوسکے گا۔ بلکہ یہاں کے عوام میں پیار ومحبت اور روایتی ہم آہنگی کو مزید فروغ بھی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت واحد حکومت ہے جس نے تمام مکاتب فکر اور کمیونٹی کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر نہ صرف اقدامات اٹھائے ہیں، بلکہ عملی طور پر ثابت بھی کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی سے مسا جد کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور خیبر پختو نخوا حکو مت متا ثرہ اور شکستہ حا ل عبادت گا ہوں کی بحا لی سمیت اقلیتوں کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی ٹھو س اقدا ما ت کر رہی ہے۔انہو ں نے بتا یا ہے کہ صو بہ بھر میں اقلیتوں کی مشکلات دور کرنے کے لیے ضلعی سطح پرمتعلقہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں دس رکنی غیر سیا سی کمیٹیا ں قائم کی جائیں گی جس میں اقلیتو ں کے نما ئندے بھی شامل ہوں گے۔یہ بات انہوں نے منگل کے روز کمشنر ہا ؤس ایبٹ آباد میں کمشنر ہزارہ ڈویژن ریا ض خا ن محسود کے سا تھ منعقدہ اجلاس میں بتا ئی۔اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی روی کمار، سردارر جیت سنگھ، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادمحمد مغیث ثنا ء اللہ، ڈی جی گلیا ت ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضا حبیب، فادر ناصر ولیم،پیٹر نورز گل،ذاکر پا ل،نوشیروان،ونشا ل اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلی کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا ہے مجوزہ ضلعی اقلیتی کمیٹی ہر ما ہ اجلاس منعقد کر کے اقلیتوں سے متعلق مسائل اور مشکلات کو زیر غور لائے گی اوران کے حل کے لیے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کمشنر ہزارہ سے کہا ہے کہ کمیٹیوں کے قیام کے لیے ہزارہ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرو ں کو ہدایات جا ری کی جائیں۔اجلاس کے دورا ن سر کا ری محکمو ں میں بھر تیو ں کے لئے اقلیتو ں کے کو ٹہ سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے اور شر کا ء نے اس امر پر اتفا ق کیا کہ سر کا ری محکمو ں میں نو کریو ں کے لئے اقلیتو ں کے کو ٹہ سے متعلق 1914اور اس کے بعد کے قوانین اور پا لیسوں پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔اجلاس میں نتھیا گلی بازار میں واقع قدیم چر چ اور اس کے سا تھ پار کنگ بنا نے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔جب کہ چر چ سے ملحقہ اراضی کی نیلامی کا عمل شیڈول کے مطا بق انجا م دینے کے لئے بھی دس روز کے اندر ضا بطے کی کاروا ئی مکمل کر نے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے واضح کیا ہے کہ چرچ کی ارا ضی خیبر پختونخوا حکومت کی ہے جو صوبائی حکومت نے چرچ کو دے دی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ہزارہ ریا ض خان محسود نے کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت مقدس عبادت گاہوں کا احترام کرتی ہے اس لئے ان مقامات پر تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے اقدا ما ت کر رہی ہے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ڈی جی گلیا ت ڈویلپمنٹ اتھا رٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ نتھیا گلی چرچ کی حا لت بہتر بنا ئے۔


شیئر کریں: