Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبر پختونخوانے ۳۹ سکیموں کی منظوری دیدی

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP) خیبر پختونخوانے16471.989ملین روپے لاگت کی39سکیموں کی منظوری دیدی۔یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ شکیل قادر خان کی زیر صدارت پیر کے روز منعقد پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی جس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین سمیت متعلقہ محکموں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے زراعت سماجی بہبود، کھیل و سیاحت، جنگلات، پانی، سڑکوں، ڈی ڈبلیو ایس ایس، کثیر شعبہ جاتی ترقی صنعت اور صحت کے شعبوں کی 42سکیموں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد 39سکیموں کی منظوری دی گئی، ایک سکیم پی ڈی ڈبلیو پی سے کلیئر ہونے کے بعد انکو منظوری کیلئے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کو بھجوا دی گئی جبکہ دوسکیموں کو نا مکمل ڈیزائن کی وجہ سے اصلاح کیلئے متعلقہ محکموں کو بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق زراعت کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں قبائلی ضلع مہمند میں 3سی وی ڈیز،23وی سیز، 16اے آئی سیز کا آغاز اور سی سی ڈی لکڑو کی سی وی ایچ تک اپگریڈیشن۔لکی مروت میں 8وٹرنری مراکز اور 8اے آئی سیز کی اوپننگ جمرود میں سیمن پروڈکشن یونٹ کا قیام اور ضم شدہ اضلاع میں بریڈ، ویٹرنری سہولیات کی بہتری کے پروگرام، ضلع کرم میں 5سی وی سیز اور8سی وی ڈیز،22اے آئی سیز اور تشخیصی لیبارٹری کھولنے، ایف آر ٹانک میں 01سی وی ایچ،02سی و ی ڈیز 04سی وی سیزIIاے آئی سیز کھولنے، ایف آر ڈی آئی خان میں 02سی وی ڈیز02سی وی سی ایس06اے آئی سیز کھولنے اور ایک سی وی ڈی کی سی وی ایچ سطح پر درجہ بلندی جنوبی وزیرستان میں 41مراکز اور22اے آئی سیز کی کھولنے اور01سی وی ڈی کی سی وی ایچ سطح پر درجہ بلندی، ضلع ورکزئی میں تین سی وی ڈیز کی سی وی ایچ سطح پر درجہ بلندی، لائیو سٹاک ڈائریکٹریٹ کی استعداد کار میں اضافے، ضلع باجوڑ میں پانچ سی وی ڈیز، پانچ سی وی سیز اور چھ اے آئی سیز کھولنے اور دو سی وی ڈیز کی سی وی ایچ سطح پر درجہ بلندی فاٹا میں ماڈل ڈیری فارم کے قیام، ایف آر بنوں میں 05وٹرنری ڈسپنسریز، پانچ سول وٹرنری مراکز، اور10آئی سیز کھولنے اور ایک سی وی سی کی سی وی ڈی سطح پر درجہ بلندی، ضلع خیبر میں 18وٹرنری مراکز اور26اے آئی سیز کھولنے اور JICAکی امداد سے خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن میں لائیوسٹاک کے ذریعے روزگار میں بہتری لانے کے پروگرام کی منظوری دی گئیں۔ سماجی بہبود کے شعبے کے خیبر اور اورکزئی اضلاع میں نشے کے عادی افراد کیلئے بحالی مراکز کی منظوریاں شامل ہیں۔ اسی طرح کھیل و سیاحت کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور کی اپگریڈیشن، کالام ضلع سوات میں ملحقہ سہولیات سے آراستہ کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر، خیبر پختونخوا میں سیاحت و ثقافت کے شعبے میں تقریبات کے انتظامات، ڈویژنل سطح پر KPCTAاور علاقائی دفاتر کی استعداد کار میں اضافے اور آئی ٹی/ایم آئی ایس کو چالو کرنا اور انفراسڑکچر کو ترقی دینا خیبر پختونخوا میں یوتھ پراپرٹیز کی اثاثوں کی انتظام کاری بحالی، اپگریڈیشن اور تعمیر، خیبر پختونخوا میں ٹوارزم پولیس کا قیام، ضم شدہ قبائلی اضلاع میں انسڑکشنل و فزیکل ٹریننگ پروگرامز، سیاحتی مقامات، سیاحتی معلوماتی مراکز، تفریحی مقامات اور ریسٹ ایریاز کی ترقی و قیام، سیاحتی سرگرمیوں اور فیسٹیولز کا فروغ کاانعقاد اورفروغ اور آثار قدیمہ اور ثقافتی اثاثوں کے انتظامات اور تحفظ کے منصوبے شامل ہیں۔ اسی طرح پانی کے شعبے میں ضلع خیبر میں باڑہ ڈیم کی تعمیر کی منظوریاں جبکہ ڈی ڈبلیو ایس ایس کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضلع سوات کی مختلف یونین کونسلوں میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سکیموں، ڈی آئی خان میں صفائی ستھرائی سٹیشن اور نکاسی کی سکیموں کی فراہمی، ضلع بٹگرام کے مختلف یونین کونسلوں میں ڈرگ ویل/پانی کیلئے ہینڈ پمپس/نکاسی ڈبلیو ایس ایس/پی سی سی ورکس اور تعمیر، ضلع نوشہرہ کے مختلف یونین کونسلوں میں پینے کی پانی کی فراہمی،سنیٹیشن سکیموں /ٹیوب ویل(شمسی توانائی)تحصیل پبی، نوشہرہ اور جہانگیرہ ضلع نوشہرہ میں پانی کی فراہمی اور نکاسی کے سکیموں /شمسی توانائی پر مبنی ٹیوب ویلز کی تنصیب، اور دیر پائین میں تیمر گرہ گریویٹی واٹر سپلائی سکیم کی فزیبلٹی سٹڈی شامل ہے۔ اسی طرح صنعت کے شعبے میں موضع متھرا ضلع پشاور میں لڑکوں کیلئے ٹیکنیکل کالج کے قیام اور صحت کے شعبے میں ضلع بنوں میں منڈی بکاخیل میں کٹیگری ڈی ہسپتال کے قیام کی منظوریاں شامل ہیں۔


شیئر کریں: