Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اقلیتوں کی فلاح وبہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔۔وزیرزادہ

شیئر کریں:

پشاور( نمائندہ چترال ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ نے کہا ہے کہ ہر مذہب اور مسلک کے لوگ پاکستان کی خوبصورتی ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت اقلیتوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے حقدار کو اپنا حق ملے گا جبکہ اقلیتوں کی فلاح وبہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور وزیر اعلیٰ محمود خان اقلیتی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ سوات کے موقع پر شگئی سیدوشریف اور مقامی ہوٹل مینگورہ میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقاریب سے ایم این اے جے پرکاش، ایم این اے محترمہ شنیلہ روت اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان بھی موجودتھے جبکہ تقریب کا اہتمام اقلیتی برادری نے مشترکہ طور پر کیا تھاجس میں سکھ برادری، عیسائی برادری اور ہندو برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے اقلیتی برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت خوش قسمت ہیں کہ وزیراعلیٰ محمود خان، وفاقی وزیر مراد سعید،پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم خان اور دیگر وزراء کا تعلق آپکے ضلع سوات سے ہے انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کو جتنی عزت اس دور حکومت میں ملی ہے ماضی میں کسی حکومت نے بھی نہیں دیا انہوں نے اس موقع پر شمشان گھاٹ کیلئے 10 لاکھ،15لاکھ چرچ کیلئے، کمیونٹی کیلئے 50 لاکھ کی منظوری دی اور کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے عیسائی برادری کے لئے قبرستان منظور کیا ہے جس کی زمین کیلئے سیکشن فور لگانے کے لئے ایک ہفتے کا ڈیڈلائن دیا قبل ازیں شگئی پہنچنے پر معاون خصوصی اور دیگر مہمانان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ریلی کی شکل میں اجتماعی تقریب کے جگہ پہنچایا

wazir zada swat visit
wazir zada swat visit3
wazir zada peshawar

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
40931