Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اےسی مستوج کا اپر چترال کے مختلف کالجوں کا دورہ، ایس اوپیز پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

شیئر کریں:

اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اج ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج اپر چترال نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر برائے خواتین بونی کا دورہ کیااور تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طالبعلموں سے ملاقات کی۔ دونوں تعلیمی اداروں کے فیکلٹی ممبرز اور طالبعلموں کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے تفصیل سے لیکچر دئیے۔

مذید برآں انہوں نے جملہ اساتذہ و طالبعلموں کو ماسک اور سنیٹائزرکا استعمال یقینی بنانے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا دوسرا لہر شروع ہوچکا ہے اور اپر چترال میں روز بروز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس لئے یہ ہم سب پر لازم ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اگر کسی طالب علم میں کورونا کے علامات نظر آئے اسی وقت اس کا ٹیسٹ کروانا چاہئے۔

ac mastuj visit girls colleges upper chitral2
ac mastuj visit girls colleges upper chitral3
ac mastuj visit girls colleges upper chitral4
ac mastuj visit girls colleges upper chitral5

شیئر کریں: