Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پولو کھلاڑی اسرار عالم میچ کے دوران گرکرزخمی،پشاورمیں کامیاب اپریشن

شیئر کریں:

پرائیویٹ کلینک میں فوری اپریشن کرلیا گیا تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں۔


پشاور (نادرخواجہ سے) ضلع اپر چترال او ی گاوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان پولو کھلاڑی اسرار عالم پولو گراونڈ میں میچ کے دوران گھوڑے سے گرنے کے باعث شدید زخمی ہو گئے ہیں کھلاڑی کو فوری طور پر پشاور پہنچا دیا گیا جہاں نجی کلینک میں ان کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہو رہے ہیں۔ چترال میں پولو کا کھیل صدیوں سے کھیلا جا رہا ہے اور پولو کوبادشاہوں کا کھیل کہا جاتا ہے جبکہ چترال اور گلگت کے درمیان ہر سال شندور فیسٹول کے انعقاد کی وجہ سے اب اس کھیل کو عالمی سطح پر بھی اہمیت حاصل ہے مگر بدقسمتی سے حکومتی سطح پر کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور کھیل کے دوران اس قسم کے واقعات سے پیدا ہونے والی صورتحال میں کھلاڑی کی کوئی سرپرستی نہیں کی جاتی جبکہ اس کے باوجود چترال میں نوجوان کھلاڑی اپنے ذاتی اخرابات سے گھوڑے پال کر اس پرانی روایتی پولو کے کھیل کو زندہ رکھے ہوئے ہیں شائقین پولو چترال نے اسرار عالم کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ کھیل ثقافت اور وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولو کے کھیل کو مزید فروغ دینے کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور ایسے واقعات میں کھلاڑیوں کی امداد کیلئے کوئی فنڈ مختص کیا جائے تاکہ اس کھیل کو مزید فروغ ملے۔مہنگائی اور بے روزگاری کے اس دور میں پولو کے کھیل کو زندہ رکھنا ایک مشکل کام ہے لیکن چترال کے نوجوان ان مشکلات کو پس پشت ڈالتے ہوئے کھیل کوجاری رکھے ہوئے ہیں وزیر اعلی محمود خان زخمی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کریں اس سے باقی کھلاڑیوں کے حوصلہ پست نہیں ہوں گے پولو چترال میں مزید ترقی کریگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40889