Chitral Times

Dec 6, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لینڈ سیٹلمنٹ نوٹفیکشن دوسال کیلئے موخرکرنے کے حوالےقرارداد ڈپٹی کمشنر لوئرچترال کو پیش

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) سابق ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے بدھ کے روز آل پارٹیز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی معیت میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمدکو لویر چترال ضلعے میں لینڈ سیٹلمنٹ کی نوٹیفیکیشن کو د و سال کے لئے موخر کرنے کے حوالے سے 3اکتوبر کے آل پارٹیز اجلاس میں متفقہ پاس کردہ قرارداد پیش کی۔

اس موقع پر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، محمد کوثر ایڈوکیٹ، مولانا عبدالسمیع آزاد، ڈاکٹر سردار احمد اور صابر احمد موجود تھے۔

ڈی سی نوید احمد نے کہاکہ ان کے جائز شکایات کو تحصیل ریونیو حاضری کے موقع پر دور کرنے کی کوشش کی جائے گی جوکہ چند دنوں کے اندر منعقد کیا جارہا ہے۔ تاہم وہ اس قرار داد کو اعلیٰ حکام تک بھی پہنچادیں گے۔

resolution handover to dc chitral by ex nazim maghfirat shah

شیئر کریں: