Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آکاہ اور گلگت بلتستان حکومت کے مابین پچاس ملین درخت لگانے کے منصوبے پر دستخط

شیئر کریں:

آغاخان ایجنسی فار ہا بیٹاٹ اور گورنمنٹ آف گلگت بلتستان کے مابین مو سمیاتی تبد یلی کے اثرات کو کم کرنے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے معاہدہ طے پایا

گلگت (چترا ل ٹائمز رپورٹ) آغاخان ایجنسی فار ہا بیٹاٹ (اکاہ) اور گورنمنٹ آف گلگت بلتستان، نے مو سمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے 50ملین درخت لگانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔ اس بات کا اعلان منگل کے روز گلگت کے مقام پر منعقد کی جانے والی ایک اہم تقریب میں ہوا۔ جس میں دونوں اداروں نے معاہدے پر دستخط کیے۔

پاکستان پچھلے دو دہا ئیوں سے مو سمیاتی تبد یلوں اور قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دسویں نمبر پر آر ہا ہے۔ چونکہ گلگت بلتستان کا زیادہ تر علا قہ پہاڑوں اور گلیشیزپر محیط ہے اس وجہ سے گلگت بلتستان قدرتی آفات کی زد میں رہتا ہے۔ ان آفات بشمول سیلاب،ڈیبیرز فلو، لینڈ سلائیڈنگ اور گلشیز کے پگھلنے سے بنے والے جھیل وغیرہ شامل ہیں۔ آغاخان ایجنسی فار ہا بیٹاٹ اور گورنمنٹ آف گلگت بلتستان کا یہ مشتر کہ پراجیکٹ ہے جو کہ شجرکاری کے ذریعے کاربن Emission کو کم کرنے، خطرے سے دوچار ڈھلوانوں کو مضبوط بنانے اور علاقے میں مو سمیاتی تبد یلی سے رو نما ہونے والے اثرات کو کم کرنے کے مقاصد کو حاصل کرے گا۔

محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف، آغاخان ایجنسی فار ہا بیٹاٹ کی تکنیکی مہارتوں کو استعمال کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں تقریبا 300 مقامات پر پودے لگائے گی جبکہ آغاخان ایجنسی فار ہا بیٹاٹ ایسے مقامات میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں واٹر سپلائی کے نظام کی تعمیر میں تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد زمان، سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات نے کہا کہ ہم آغاخان ایجنسی فار ہا بیٹاٹ کے مشکور ہیں جو ہمیں تکنیکی مدد فراہم کریں گی اور اس پرو جیکٹ کے زریعے مو سمیاتی تبدیلوں کے ا ثرا ت کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر ے گی۔ حکومت گلگت بلتستان آ غا خان ایجنسی فار ہا بیٹاٹ کے خدمات کو سراہتی ہے۔ جو اے۔کے۔ڈی۔این نے پچھلے کئی سالوں میں علاقے کی ترقی کے لیے کیا ہے اور مزیدکر رہا ہے۔ آغاخان ایجنسی فار ہا بیٹاٹ کے مضبوط انفراسٹر کچر کی تعمیر اور ماحولیاتی تبدیلوں کے ا ثرا ت کو کم کرنے والے پروگرامز نے پہلے ہی علاقے میں کافی تبدیلی لائی ہے۔ اورہم اس شراکت داری کے زریعے مستقبل میں بڑے اثرات کی تواقع کرتے ہیں۔

نواب علی خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر، آغاخان ایجنسی فار ہا بیٹاٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ا ٓغاخان ایجنسی فار ہا بیٹاٹ ، محکمہ جنگلات کے ساتھ اس اشترک کو اہم سمجھتی ہے کیونکہ یہ پراجیکٹ اے۔ کے۔ ڈی۔ این،کی مو سمیاتی تبد یلی کی حکمت عملی اور حکومت پاکستان کے ویژن کے حصول میں مدد گار ثابت ہوگی۔

یہ پروجیکٹ گلگت بلتستان کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں اے ۔کے۔ ڈی۔ این کے وسیع تر کام اور مہارت پر استوار ہے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آغا خان کو نسل برائے پاکستان کے صدر، جناب حافظ شیر علی نے کہا کہ مجھے آغاخان ایجنسی فار ہا بیٹاٹ کی گلگت بلتستان کی تر قی کے لیے گورنمنٹ کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوشی ہے۔ جو علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اور یقینی طور پر یہ مشتر کہ کو شش پاکستان کے عوام کی معیار زندگی کو بڑھانے میں اپنا بہت اہم کردار ادا کرئے گی۔ ِِ

akah gb and goGB mou signed 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
40810