Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرائس ریویو کمیٹی اپرچترال کااجلاس، سابقہ نرخ نامے سے ریٹ پانچ فیصد کم کردیا گیا

شیئر کریں:

اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر پرائس ریوئیو کمیٹی اپر چترال کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج اپر چترال منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال،ٹی،ایم،او موڑکہو/تورکہو کے علاوہ ٹائیگر فورس کے جوان اوربازار یونین بونی اور موڑکہو کے صدور صاحبان نے شرکت کیں۔

اجلاس میں تمام اشیاء خوردنوش کا آئٹم وائز تفصیلی جائزہ لینے کے بعد سابقہ نرخنامے سے 5% کم کرکے نیا نرخنامہ جاری کردیا گیا اور اس طرح علاقہ تورکہو، مستوج، یارخون اور لاسپور ویلیز کے لئے ٹرانسپورٹ چارجز کی مد میں 2روپے اضافہ کرکے نرخنامہ تیار کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دونون ٹی،ایم،اوز اپر چترال کے مختلف انٹری پوائنٹس، اڈا اور مین بازاروں میں پنافلکس بورڈ نصب کریں گے جس میں عام عوام کی آگاہی کے لیئے نرخنامہ چسپاں کیا جائے گا۔ مذید یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام اے،اے،سی صاحبان، ڈی،ایف،سی اور اے،ایف،سیز اپنے اپنے علاقوں میں نرخنامہ کی عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر بازار چیک کریں گے اور دوکانداروں کے زریعے نرخنامہ باقاعدہ طور پر دوکانوں کے اندر آویزاں کروائیں گے۔ انہیں مزید ہدایت کی گئی کہ جو دکاندار نرخنامے کی خلاف ورزی کرے گا ان کے خلاف قاننی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

price review committee upper chitral
price review committee upper chitral1

اسسسٹنٹ کمشنر مستوج کی مختلف سکولوں کا دورہ ، ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت

اپرچترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) حال ہی میں کھولے گئے تعلیمی اداروں میں صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اج ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج اپر چترال نے گورنمنٹ ہائی سکول بونی اور دوسرے پبلک و پرائیوٹ تعلیمی اداروں کا دورہ کیااور تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طالبعلموں سے ملاقات کی۔ اسسٹنٹ کمشنرنے تمام فیکلٹی ممبرز اور طالب علموں کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے سے متعلق احتیاطی تدابیر پر سختی عملدرآمد کرنے اور جملہ اساتذہ و طالبعلموں کو ماسک اور سنیٹائزرکا استعمال یقینی بنانے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے اثرات موجود ہیں اور اپر چترال میں روز بروز کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس لئے یہ ہم سب پر لازم ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ac mastuj shools visit
ac mastuj shools visit2
ac mastuj shools visit1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
40801