Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں لینڈ سٹیلمنٹ کی فائنل نوٹفیکیشن میں مزید دوسال کی توسیع دی جائے۔۔آل پارٹیز/سول سائٹی

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں لینڈ سیٹلمنٹ کی فائنل نوٹیفکیشن میں مزید دو سال کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے چترال کے تمام سیاسی جماعتوں ا ورسول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں کا اجلاس ہفتے کے دن منعقد ہوا جس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت پر زور دیاگیاکہ زمینی حقائق کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضلع لویر چترال میں لینڈ سیٹلمنٹ کے نوٹیفکیشن میں کم از کم ایک سال کے لئے موخر کیا جائے اور اس عمل میں عوام الناس کے اندر پائی جانے والی شدید تحفظات، خدشات اور اعتراضات کو دور کیا جائے۔ قرارداد میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ بورڈ آف ریونیو سے ذمہ دار افسر کو خصوصی طور پر چترال بھیج دیا جائے جو اس سلسلے میں مختلف قانونی اصطلاحات اور متنازعہ نکات کی تشریح کرے اور عوام الناس کے تحفظات دور کرے۔ سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صوبائی کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان، عیدالحسین، مولانا جمشید احمد، محمد کوثر ایڈوکیٹ، عبدالولی خان ایڈوکیٹ، شہزادہ نثار جیلانی، رحمت غفور بیگ بلبل، عالم زیب ایڈوکیٹ، عنائت اللہ اسیر، ساجد اللہ ایڈوکیٹ، فدا احمد، نوید احمد بیگ، فضل ربی جان، شبیر احمد خان، صابر احمد، نشان حیدر، شیر بڑانگ گداز، جلال الدین، پرویز خان، طاہر زمان، بشیر احمد خان اور دوسروں نے شرکت کی۔

all parties chitral meeting against settlement1
all parties chitral meeting against settlement2
all parties chitral meeting against settlement3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40729