Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ڈی ڈبلیو پی نے چترال اپر اورلوئیر کیلئے اپ لفٹ پروگرام سمیت 34پراجیکٹس کی منظوری دیدی

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) نے 50186.423ملین روپے لاگت کے 34پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ شکیل قادر خان کی زیر صدارت جمعہ کے روز پشاور میں منعقدہ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی۔ جس میں پی ڈبلیو پی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ جس میں صوبے کی ترقی کیلئے محکمہ ہائے صنعت، معدنیات و معدنی ترقی، ابتدائی و ثانوی تعلیم، اعلیٰ تعلیم، زراعت، اطلاعات، بلدیات، صحت، کثیر شعبہ جاتی ترقی، سڑکوں، پانی اور مالیات کے شعبوں کے41منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد 34سکیموں کی منظوری دی گئی جبکہ غیر موزوں ڈیزائن کی وجہ سے سات سکیموں کو موخر کر کے اصلاح کیلئے انکے متعلقہ محکموں کو واپس بھیج دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شعبہ صنعت میں منظور کردہ منصوبوں میں خیبر پختونخوا میں موجودہ ایس آئی ڈی بی، ایس آئی ایز میں گیس اور انڈی یپنڈنٹ الیکٹرک فیڈرز کی فراہمی، بنوں میران شاہ روڈ، شمالی وزیرستان (AIP)پر سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کی ترقی اور ضم شدہ اضلاع میں انڈسٹریل اسٹیٹس کی فیزیبلٹی سٹڈی اور قیام کے منصوبے شامل ہیں۔جبکہ شعبہ معدنیات اور معدنی ترقی کیلئے منظورکردہ منصوبہ میں مائننگ کیڈ سٹرل سسٹم کے قیام۔شعبہ اوقاف کیلئے منظور منصوبہ میں دینی مدارس کے طلبہ کی استعداد کار اور مہارت کو فروغ دینے کے منصوبوں کی منظوری دی گئیں۔ اسی طرح ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضلع دیر بالا اور ہری پور میں کیڈٹ کالجز کے قیام کیلئے فزیبلٹی سٹڈی خیبر پختونخوا میں 100پرائمری سکولوں کا قیام، خیبر پختونخوا میں ضرورت کی بنیاد پر 100ہائی سکولوں کی ہائیر سیکنڈری لیول (بی اینڈ بی) تک اپگریڈیشن اور ضرورت کی بنیاد پر سکولوں میں امتحانی ہالوں کی تعمیر شامل ہے۔ اسی طرح اعلی تعلیم کے شعبے میں ضم شدہ اضلاع کے طلباء کیلئے سکالرشپس اور وظیفوں کی فراہمی، بی ایس پروگرام کا استحکام، موجودہ کالجز (کامرس /جنرل) کو عملے کی فراہمی، ضرورت کی بنیاد پر خیبر پختونخوا میں گورنمنٹ ڈگری کالجز کا قیام اور مٹہ خرارئی ضلع سوات میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے قیام کی منظوریاں شامل ہیں جبکہ لوکل گورنمنٹ کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں میونسپل سروسز ڈیلوری پراجیکٹ، سب ہیڈ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا قیام، خیبر پختونخوا کے منتخب شدہ تحصیلوں میں ذبحہ خانوں کی تعمیر، خیبر پختونخوا میں تحصیل لیول پر بس ٹرمینلز کا قیام، خیبر پختونخوا کے منتخب شدہ تحصیلوں میں سبزی و پھل مارکیٹوں کی تعمیر اور پشاور کے مختلف یونین کونسلز میں ترقیاتی کاموں کی منظوریاں شامل ہیں۔ اسی طرح زراعت کے شعبے میں سوات میں زرعی یونیورسٹی کا قیام، خزانہ کے شعبے میں محکمہ خزانہ کی استعداد کار اور استحکام اور صحت کے شعبے میں رورل ہیلتھ سنٹر چپریال کی کٹیگری ڈی ہسپتال تک اپگریڈیشن اور بری کوٹ ہسپتال سوات کی دوبارہ تعمیر کی منظوریاں شامل ہیں۔ اسی طرح کثیر شعبہ جاتی ترقی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں خیبر پختونخوا کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے، پائلٹنگ انویٹیو آئیڈیاز ٹیلی فارمنگ 100ایم، ٹیلی میڈیسن100ایم، ٗ حکومت خیبر پختونخوا پیمٹس کی ڈیجیٹائزنگ 10ایم، ون ٹچ ریسکیو 5ایم، یوتھ فسلیٹیشن سنٹر 10ایم اور سٹلائٹ ریمورٹ سنسنگ آف منرلز 9ایم، ضلع شمالی وزیرستان کیلئے مربوط علاقائی ترقی کا خصوصی پیکج، کم ترقی یافتہ علاقوں (کولائی پالس، بٹگرام، ٹانک، کوہستان بالا، شانگلہ، بونیر، چترال بالا و پائین اور ہنگو) کیلئے اپ لفٹ پروگرام، ملاکنڈ ایریا ڈیویلپمنٹ پروگرام، ایس ڈی جیز کے حصول کیلئے علاقائی ترقی کے اقدامات، پشاور اپ لفٹ پروگرام (فیز۔ٹو)، محکمہ ترقی و منصوبہ سازی کی ادارہ جاتی سپورٹ اور بورڈ آف ریونیو نئے ضم شدہ اضلاع میں ریسورس سنٹر اور ای سٹامپ کے قیام کو متعارف کرانے کیلئے قیام کی منظوریاں شامل ہیں جبکہ سڑکوں کے شعبے میں منظورکردہ منصوبوں میں ضلع باجوڑ میں بارنگ ٹنل کی فزیبلٹی سٹڈی، سی وی ایف فنڈ (جاپان کی معاونت سے) کے تحت سیلاب سے تباہ شدہ دیہی سڑکوں کی بحالی، ٹنائی گل کچ روڈ (42کلومیٹر) کی بہتری، خاندیہ روڈ کوہستان بالا کی فزیبلٹی سٹڈی اور جنوبی وزیرستان میں کنڈی وان وئیر کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
40718