Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہم نیشنل پارک کسی صورت بننے نہیں دینگے۔۔عمائدین اپرغذر

شیئر کریں:

گلگت(چترال ٹائمز رپورٹ)ہم نیشنل پارک کسی صورت بننے نہیں دیں گے۔ صرف چار افراد پر مشتمل شر پسندوں کا ٹولہ محکمہ جنگلات کے ساتھ ملی بھگت کرکے ذاتی مفادات حاصل کرنے کی مذموم کوششوں میں مگن ہیں۔ کیا سارا ”اپر غذر“ ان چار افراد کی ملکیت ہے۔ اگر جواب ”نا“ میں ہے تو باقی 22 بائیس قبیلوں کو اسٹیک ہولڈر تصور ہی کیوں نہیں کیا جاتا ہے۔ اور ان بائیس قبائل کے انسانوں کو بھیڑ بکری کیوں سمجھا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریٹائرڈ صوبیدار زار خان، (ر) صوبیدار شیر دُلہ جان، (ر) صوبیدار خان زار، (ر) صوبیدار عبدالحمید، (ر) صوبیدار بہار شاہ، سابق نمبردار غلاغمولی جاوید حیات کا کاخیل، نمبردار برسط خوشی زار، سابق وائس چیئرمین محمد عجب خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کے ذمہ دار ادارے اور ایجنسیاں چار کے ٹولے کے سربراہ کا پروفائل نکال کر دیکھ لیں تو تمام حقائق اظہر من الشمس کی طرح روشن ہوجائینگے۔ انہوں نے آج تک لوگوں کو مذہب، مسلک اور علاقائیت کے نام پر تقسیم کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اور تو اور انھوں نے جشن شندور کے دوران غذر کی ٹیم کو لاکھوں ملکی اور غیر ملکی شائقین کے سامنے دست و گریباں کروا کر ہماری شائستگی اور شرافت کو خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کو بروقت لگام نہ دیا گیا تو یہ یہاں کے سادہ لوح عوام کو تباہ و بربادی کی طرف لے جانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گا۔


شیئر کریں: