Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سڑکوں کی مرمت اور دیکھ بحال کیلئے چترال میں ڈپٹی ڈائریکٹرکا دفترقائم کیا جارہاہے۔جنرل منیجرNHA

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جنرل منیجر (مینٹیننس) کرنل ذولفقار علی جنجوعہ نے ڈی سی لویر چترال کے آفس میں چترال میں این ایچ اے کے مختلف روڈ منصوبوں پر ڈی سی نوید احمد اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ چترال میں سڑکوں کی مرمت دیکھ بال کے لئے ڈپٹی ڈائرکٹر (ایکسین) کا دفترقائم کیا جارہاہے جبکہ اس سے قبل یہ دفتر بٹ خیلہ میں ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہے تھے۔ انہوں نے کالکٹک تا چترال روڈ کی تعمیر، چترال شندور روڈ، چترال، گرم چشمہ روڈ اور کالاش ویلیز (بمبوریت، بریر اور رمبور) روڈ کی فیڈرلائزیشن پر اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ این ایچ اے نے چترال بائی پاس روڈ کے لئے 49میلین (چار کروڑ 90لاکھ)روپے کی لاگت سے خصوصی مرمت کے لئے فنڈز ریلیز کردی ہے جس کے ٹینڈر اسی ہفتے اخبارات میں اشہتارات کے زریعے طلب کئے جائیں گے۔ انہوں نے اس سلسلے میں این ایچ اے کو درپیش مسائل سے بھی فورم کو آگاہ کیا۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صوبائی کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان نے اس موقع پر جنرل منیجر پرواضح کیاکہ چترال میں ترقی کے جو بڑے منصوبے شروع ہونے جارہے ہیں، ان کی کامیابی کا دارومدار ان روڈ منصوبوں کی بروقت تکمیل پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس اہمیت کے پیش نظر ان منصوبہ جات میں مزید تاخیر یا کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔، صدر چترال پریس کلب ظہیرا لدین، صدر چترال چیمبر آف کامرس حاجی محمد سلطان، نائب صدر لیاقت علی جبکہ ضلعی انتظامیہ کے اے ڈی سی (جنرل) حیات شاہ، اے ڈی سی (ریلیف) عبدالولی خان، اے سی چترال تانیہ رشید، اے سی (ریونیو) شہزاد بھی موجود تھے۔

nha gm chitral dc office meeting2
chamber of commerce chitral confrence7
chamber of commerce chitral confrence5

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40712