Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام نیشنل بزنس کانفرنس کے سلسلے میں غیر معمولی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام 16سے18اکتوبر تک سہ روزہ چوتھا نیشنل بزنس کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں اکنامک ڈیویلپمنٹ فورم کا غیر معمولی اجلاس ڈی سی کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ ڈی سی لویر چترال نویدِ احمد نے صدارت کی جبکہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صوبائی کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے اجلاس کو کنڈکٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے اس اہم کانفرنس کو نتائج کے اعتبار سے کامیاب بنانے کےلئے تقسیم کار ناگزیر تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں ملک بھر سے چیمبر ز آ ف کامرس کے عیدیدار، نمایاں بزنس مین، مختلف کارپوریٹ سیکٹر وں کے ماہرین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شریک ہو گے۔ انہوں نے کہا کہ  آ ئندہ دنوں میں صوبائی حکام کے ساتھ فورم کے اجلاس میں پیش کرنے کے لئے ڈی سی کو اپنی تجاویز پیش کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر مخف ترقیاتی منصوبوں، تجاوزات، اسپیشل اکنامک زون کے قیام اور متعلقہ مسائل اور امور کا ڈی سی نے جائزہ لیا اور احکامات جاری کئے۔ اجلاس میں اے ڈی سی جنرل حیات شاہ، عبدالولی، اے سی تا نیہ رشید، صدر چیمبر حاجی سلطان محمد، اے سی دروش عبدالحق، ڈی ایس پی عبدالمظفر شاہ، ڈی ایس ایم ایس آر ایس پی طارق احمد، اے کے آ ر ایس پی کے فرید احمد، ڈاکٹر فیاض رومی، معروف بزنس مین لیاقت علی، ٹی ایم او مفتاح الدین، صدر تجار یونین شبیر احمد، فدا الرحمان، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو، ٹی ایم او کریم اللہ،حسن علی ,صدر بار نیاز اے نیازی اور دوسرے موجود تھے۔

chamber of commerce chitral confrence2
chamber of commerce chitral confrence3
chamber of commerce chitral confrence
chamber of commerce chitral confrence5
chamber of commerce chitral confrence7

شیئر کریں: