Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو واپس لیا جائے۔رحمت الہی چیئرمین کیمسٹ ایسوسی ایشن

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن چترال کے چیرمین و سابق ناظم رحمت الہی نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو واپس لیا جائے ۔ کیونکہ غریب مریض موجودہ قیمتیں برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں ۔ خصوصاچترال جیسے پسماندہ علاقےکے لوگوں کیلئے اس قسم کے ادویات کی خریداری بہت مشکل ہے ۔ رحمت الہی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان اور وزیر صحت تیمور جھکڑا کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ صحت کارڈ کی تقسیم سے کئی مستحق مریضوں کوفائدہ پہنچ رہا ہے ۔ انہوں نے چترال میں مزید صحت کارڈ کی تقسیم کی ضرورت پر زور دیا ۔ اور کہا ۔ کہ وزیر اعظم نے صحت کارڈ گھر گھر پہنچانے کا جواعلان کیا ہے ۔ وہ قابل تحسین ہے ۔ جس پر فوری عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ۔ کہ خیبر پختونخوا کے تقریبا 13 ہزار امیدوار جو فارمیسی بی کے امتحان کا انتظار کر رہے ہیں ۔ ڈیٹ شیٹ کا اعلان کیاجائے ۔ تاکہ امتحان میں جو بھی امیدوار کامیاب ہوں گے ۔ وہ اپنے لئے روزگار پیدا کرنے کے قابل ہو سکیں گے ۔ جس سے موجودہ حکومت کی طرف سے نوجوانوں کو روزگار دینے کے اعلان پر عملدر آمد بھی ممکن ہو سکے گا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
40684