Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہندراب شندور نیشنل پارک حوالے افواہوں پر کان نہ دھراجائے۔۔پی ٹی آئی رہنماوں کی پریس کانفرنس

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف چترال کے رہنماوں نے ہندراب شندورنیشنل پارک کے حوالے سے گلگت اورچترال کے مابین حالیہ دنوں میں اٹھنے والے تنازعے کوبعض افرادکی طرف سے سیاسی مقاصدکے حصول اورافواہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ گلگت بلتستان اورچترال کے لوگوں کے مابین انتہائی گہرے قدیم تہذیب وثقافتی رشتے ہیں۔اُ س کے سامنے ایسے تنازعات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔چترال پریس کلب میں منگل کے روزایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے رہنماوں میں محمداسرارصبورڈپٹی جنرل سیکرٹری ملاکنڈڈویژن،سابق تحصیل ناظم سرتاج احمدخان،ضیاء الرحمن،امین الرحمن، نثاردستگیر،،شاہد،صدام حسین،سجاد،رضی الدین،سابق وی سی چیئرمین محمدشیر اوردیگرنے کہاکہ شندورکے حوالے سے وفاقی وزیربابراعوان اورصوبائی حکومت نے واضح کیاہے کہ اس بارے میں گلگت بلتستان کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیاگیاہے۔اورنہ اس کی اجازات دی گئی ہے،شندورخیبرپختونخواکی زمین ہے اوراس کاحصہ رہے گا۔اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف چترال کسی بھی طرح مصلحت بندی کاشکارنہیں ہوگا۔تاہم افواہوں کے زریعے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اورمرکزی حکومت کوبدنام کرنے کی کوشش کسی بھی طورپرقبول نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ہم لاسپورکے عوام کے ساتھ ہیں اورانہیں یقین دلاتے ہیں کہ اُن کے مفادکے خلاف کسی بھی فیصلے کومستردکیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کمشنر ملاکنڈسے بات چیت ہوئی ہے جس نے یقین دہانی کی ہے کہ اب تک ہنیڈنگ،ٹیکنگ کچھ بھی نہیں ہوئی ہے۔اس لئے اس حوالے سے اُٹھنے والے افواہوں کومستردکرتے ہیں۔
سرتاج احمدخان نے کہاکہ چترال شندورسی پیک روٹ کی وجہ سے ایک تجارتی حب بنتاجارہاہے۔یہاں سے مستقبل میں وسطی اشیاء سے تجارتی رابطے ہوں گے۔اس لئے ایسے اہم موقع پرگلگت بلتستان اورچترال کے مابین تنازعات پیداکرنااورلوگوں میں غیریقینی صورت حال اوربے چینی پیداکرناکسی کے مفادمیں نہیں ہے اس لئے ان افوہوں کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں۔انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران گلگت بلتستان کے عوام کوگلاب کا پھول پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زبان ایک، تہذیب ایک اورہم ایک ہی ریجن کے باسی ہیں لہذا ہمارے درمیان تفرقہ اورنفرت پیداکرنے کی کوشش نہ کی جائیے۔

pti leaders of chitral press confrence for handarab national park1
pti leaders of chitral press confrence for handarab national park4
pti leaders of chitral press confrence for handarab national park3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40553