Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرویز لال کی گرفتاری اورجیل منتقل کرنے کا اقدام پشاور ہائی کورٹ نے ختم کردیا

شیئر کریں:

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈی سی اپر چترال کی طرف سے پرویز لال کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری اورجیل منتقل کرنے کا اقدام پشاور ہائی کورٹ نے ختم کردیا ہے۔ آج مورخہ 29 ستمبر 2020 کو جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے اس کیس کی سماعت کی اور ڈی۔سی اپر چترال کا تھری ایم۔پی۔او کا حکم نامہ ختم کرکے کیس نمٹا دی۔

یادرہے کہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ایک مراسلے کے زریعے پرویز لال کے خلاف امن عامہ کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاکر مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم۔پی۔او) آرڈیننس سیکشن تھری کے ذریعے گرفتار کرکے ایک مہینے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس اقدام کو پرویز لال نے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ (دارالقضا سوات) میں بوساطت رحیم اللہ چترالی ایڈوکیٹ چیلنج کر رکھا تھا۔

کورٹ روم میں پرویز لال کے ساتھ اپر چترال سے خاصی تعداد میں لوگ پیش ہوئے جن میں فضل قادر، بہار احمد، حیات شاہ، ذاکر کالام خان ایڈوکیٹ ، صوبیدار بشیر احمد اور اقبال صاحبان شامل تھے۔ پرویز لال نے کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سوشل، الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا اور تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔اورخصوصی طور پر معروف قانون دان رحیم اللہ چترالی کی طرف سے انکی بہترین نمائندگی اور انصاف دلوانے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
40544