Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چپاڑی؛ بجلی کے کھمبے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، کسی بھی وقت نقصان کا خدشہ، حکام نوٹس لیں

شیئر کریں:

مستوج (چترال ٹائمز رپورٹ )علی باغ چپاڑی کے عوامی حلقوں نے محکمہ پیڈو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ نصب کھمباعلاقے کے لوگوں کیلئے وبال جان بن گیاہے اور کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہاہے کہ گزشتہ سال شدبد برفباری کیوجہ سے بجلی کا کھمبا ٹوٹ چکا ہے جسے لکڑی کے ڈنڈوں سے سہارا دینے کی عارضی کوشش کی گئی ہےمگرتیزہواچلنے اوربرفباری کی صورت میں وہ کسی بھی وقت گرکرنقصان کا باعث بن سکتا ہے ۔ انھوں نے مذید کہاہےکہ اس سلسلے میں بار بار پیڈو کے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا گیامگر شنوائی نہیں ہورہی لہذا ایک بار پھر پیڈو حکام کے ساتھ ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہےکہ فوری طور پر مذکورہ کھمبے کو ہٹاکر دوسرا کھمبہ نصب کیا جائے بصورت دیگر ناگہانی کسی بھی نقصان کی صورت میں متعلقہ حکام ذمہ دار ہونگے۔

pedo pole chapali
pedo pole chapali1
pedo pole chapali4
pedo pole chapali2
pedo pole chapali3

شیئر کریں: