Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے اے سی مستوج کا مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ، ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت

شیئر کریں:

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر تعلیمی اداروں میں صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اج شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول مستوج اور دوسرے پبلک و پرائیوٹ تعلیمی اداروں کا دورہ کیااور تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طالبعلموں سے ملا۔ اے،اے سی نے انہیں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے ماسک اور سنیٹائزرکا استعمال یقینی بنانے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے اثرات موجود ہیں اور اپر چترال میں روز بروز کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس لئے یہ ہم سب پر لازم و ملزوم ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

IMG 20200928 WA0061 scaled

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40521