Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عالمی یوم سیاحت کے موقع پر کالاش ویلی بمبوریت کے کلاشہ دور میوزیم میں پر وقار تقریب

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) عالمی یوم سیاحت کے موقع پر کالاش ویلی بمبوریت کے کلاشہ دور میوزیم میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور ، ملک کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے نیشنل ٹورسٹ ، ٹورزم کے فروغ کیلئے کام کرنے والے ایکٹی وسٹ ، مقامی کالاش کمیونٹی اور میوزیم کے عملے نے شرکت کی ۔ جبکہ بڑی میں سکول کے طلباء بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی نے ٹورزم کے فروغ اور محفوظ ٹورزم کے حوالے سے کلاش ویلیز کے تمام کمیونٹیز کے کردار کی تعریف کی ۔ اور کہا ۔ کہ سیاحت کی ترقی سے ہی ان وادیوں کی پسماندگی دور کی جاسکتی ہے ۔ بعدآزان مقررین نے ورلڈ ٹورزم ڈے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔ کہ کنٹرولڈ ٹورزم وقت کی ضرورت ہے ۔ اور اسی سے ہی روزگار کے مواقع ملیں گے ۔ اور ماحولیاتی آلودگی ، اخلاقی آلودگی کا تدارک ہی سیاحت کے فروغ کی ضامن ہے ۔ بصورت دیگر ہمیں کئی مشکلات پیش آسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بعض نیشنل ٹورسٹ علاقے کے اقدار سے بے خبر ہوتے ہیں ۔ یا ان کے پاس غلط معلومات ہونے کی وجہ سے کھلے عام ایسے حرکات کا ارتکاب کرتے ہیں ۔ جس کی اجازت کوئی بھی معاشرہ نہیں دے سکتا ۔ اس لئے یہ ضروری ہے ۔ کہ تمام سیاحوں کو مقامی تربیت یافتہ گائیڈ کی رہنمائی میں وادی کے اندر سیاحت کا پابند بنایا جائے ۔ اور چیک پوسٹوں و ہوٹلوں میں سیاحت سے متعلق قواعدو ضوابط اور اخلاقیات پر مبنی پمفلٹ سیاحوں میں تقسیم کئے جائیں ۔ اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف باقاعدہ ایکشن لیا جائے ۔ کالاشہ دور میوزیم کےانچارج ریسرچ آفیسر اکرم حسین نے کہا ۔ کہ ایک اچھا ٹورسٹ وہ ہے ۔ جو ایس او پیز اور قواعدو ضوابط کی پاسداری کرتا ہے ۔ موجودہ وقت میں بعض سیاحوں کے غیر مناسب رویے کی وجہ سے کمیونٹی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ایسے ماحول میں کنٹرولڈ ٹورزم ہی بہترین آپشن ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وادیوں کو صاف ستھرا رکھنا بھی ایک مستقل مسئلہ ہے ۔ کیونکہ سیاحوں کی وجہ سے مختلف تفریحی مقامات میں کچرے پھیل رہے ہیں ۔ جنہیں ٹھکانے لگانے کا کوئی مناسب انتظام موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کلاشہ دور چترال بلکہ صوبے کا اہم ترین میوزیم ہے۔جس کی روزانہ سینکڑوں سیاح وزٹ کرتے ہیں ۔ لیکن میوزیم میں لائٹ نہ ہونے کی بنا پر سیاحوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس لئے اس کیلئے مستقل بنیادوں پر مناسب انتظام کا ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گذشتہ ایک مہینے کے دوران 5635 سیاحوں نے کالاشہ دور میوزیم کی وزٹ کی ۔ جن میں غیر ملکی اور ملکی سیاح دونوں شامل ہیں ۔ جبکہ حال ہی میں فرانسیسی سیاحوں کے گروپ نے وادی اور میوزیم کی وزٹ کی ۔ اور اس میں نہایت دلچسپی کا اظہار کیا۔ درین اثنا مقررین نے سیاحت کی ترقی کیلئے کالا ش وادیوں کی سڑکوں کی تعمیر کیلئے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ۔ اور کہا ۔ کہ حکومت کی طرف سے سیاحت کی ترقی کیلئے اعلانات خوش آیند ہیں ۔ تاہم سڑکوں کی تعمیر کے بغیر سیاحت کے فوائد صحیح معنوں میں حاصل نہیں کئے جا سکتے ۔ انہوں نے اس حوالے سےمعاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ کی کوششوں کو سراہا ۔ اور مطالبہ کیا ۔ کہ کالاش ویلیز روڈ تعمیر کیلئے تمام قواعد و ضوابط مکمل ہو چکے ہیں ۔ اس لئے فوری طور چترال ایون کالاش ویلیز روڈ پر کام کا آغاز کیا جائے ۔

chitral tourists and kalash
chitral tourists and kalash3
chitral tourists and kalash4
عالمی یوم سیاحت کے موقع پر کالاش ویلی بمبوریت کے کلاشہ دور میوزیم میں پر وقار تقریب

شیئر کریں: