Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ وائلڈ لائف کی کاروائی، کندوجال میں چھاپہ مارکر مارخور کی سینگ اور گوشت برآمد

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)چترال گول نیشنل پارک میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے کندوجال گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔اطلاعات کے مطابق 11ستمبر2020 کی شام اطلاع ملنے پر چترال گول نیشنل پارک وائلڈ لائف ڈویژن چترال کے سید حاضر شاہ ڈپٹی رینجر،اعجاز الرحمن ڈپٹی رینجر اور اسرار اللہ ہیڈ واچر نے دیگر اسٹاف کے ہمراہ موقع پر چھاپہ مارکر شکار شدہ مارخور کے سینگ وگوشت کو قبضہ میں لے لیا۔بعدازاں محمد نصیر رینج افیسر نے ڈی۔ایف او کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ گرم چشمہ کی مدد سے ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جہاں ملزمان کی ضمانت منظور نہ ہونے پر انہیں جیل بھیجدیا گیا۔ملزمان نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی جسے بھی عدالت نے مسترد کردیا۔

گہریت گول میں جنگلی حیات کے محفوظ پناگاہ میں مقامی کمیٹی نے بکریوں کے چرانے پر پابندی لگاکر قومی جانور مارخور کی خطرے سے دوچار نسل کو معدومیت سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔۔۔محکمہ جنگلی حیات


چترال(چترال ٹائمز رپورٹ)گہریت گول میں جنگلی حیات کے محفوظ پناگاہ میں مقامی کمیٹی نے بکریوں کے چرانے پر پابندی لگاکر قومی جانور مارخور کی خطرے سے دوچار نسل کو معدومیت سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔خیبر پختونخوا کی حکومت محکمہ جنگلی حیات کے ذریعے ٹرافی کے بین لاقوامی پرمٹ سے ہرسال کروڑوں کی آمدن حاصل کرکے اس آمدن کا 80فیصد گہریت گول سے گولین گول تک مقامی کمیونٹی کو ادا کرتی ہے۔گہریت گول کی کنزرویشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ بکریوں کے ریوڑ ایک طرف چارے کو صاف کرکے سیلاب کا سبب بنتے ہیں دوسر ی طرف بکریاں چرانے کی صورت میں جنگلی حیات کے قدرتی مسکن کا ماحولیاتی نظام تہ وبالا ہوجاتا ہے مارخور کی نسل کے لئے چارے کا فقدان ہوتا ہے،جو اس کو متاثر کرتا ہے اور ہرسال اس نایاب جانور کی آبادی میں کمی واقع ہوجاتی ہے لیکن موقع پرست اور خود غرض عناصر بکریوں کے ریوڑ کے ذریعے ماحولیاتی نظام کوبرباد کردیتے ہیں۔گہریت گول کی مقامی کمیٹی نے اس سلسلے میں اپنے مثبت اقدامات کے ذریعے مارخور کی نایاب نسل کو معدومیت سے بچالیا ہے۔ان خیالات کااظہار محکمہ جنگلی حیات کے ذمہ داروں نے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
40498