Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شرپسندی یا کوئی اوروجہ؛ آرکاری اویر میں درجن سے زیادہ گھرانوں کے گندم کی تیار فصل جل کر خاکستر

شیئر کریں:

آرکاری (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے دورآفتادہ اور پسماندہ علاقہ آرکاری کے اویر گاوں میں تھریشنگ کیلئے تیار فصل نامعلوم وجوہات کی بناپر آگ لگنے کی وجہ سے جل کرخاکستر ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اویرکے علاقہ میں گاوں کے درجن سے زیادہ افراد نے گندم کی فصل کو تھریشنگ کیلئے ایک ہی جگہ جمع کئے تھے اور تھریشنگ کیلئے تھریشر اورٹریکٹربھی پہنچ چکے تھے۔ ذرائع کے مطابق تھریشر کو نصب کرنے کے بعد تمام افراد کھانا کھانے کیلئے وقفہ پر تھے کہ اس دوران گند م کے گانٹھوں پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے تمام جمع شدہ گندم جل کرخاکستر ہوگئی ۔ موقع پر موجود لوگوں نے آگ پر قابوپانے کیلئے بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے۔ اور درجن سے زیادہ غریب گھرانوں کے سال بھر کی محنت چند منٹوں کے اندرجل کرختم ہوگئے۔اورمکینوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ مقامی پولیس موقع پر پہنچی ہے اور تفتیش کررہی ہے کہ آیا آگ کسی شرپسندوں نے لگائی ہے یا بچوں کی شرارت یا کوئی اوروجہ۔

https://youtu.be/v7dAiZzgZ98
دریں اثنا مختلف مکاتب فکر نے مخیرحضرات سے متاثرہ گھرانوں سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی سال بھر کی محنت اوراگلے سردیوں کیلئے خوراک اور مویشیوں کا چارہ جل کر ختم ہوگئے لہذا ان کے ساتھ دل کھول کر مدد کی جائے۔

wheat and atashzadgi chitral arkari ovir
wheat and atashzadgi chitral arkari
wheat and atashzadgi chitral arkari ovir 2 1
wheat and atashzadgi chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40486