Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آکاہ کے زیراہتمام آوی میں پانچ روزہ بیسک ڈیزاسٹر ریسک مینجمنٹ سیشن کا انعقاد

شیئر کریں:

اپرچترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ ( اکاہ ) کے زیراہتمام آوی میں پانچ روزہ بیسک ڈیزاسٹر ریسک مینجمنٹ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف سرگرمیاں شامل تھیں،اوی کلسٹر کے تمام وولنٹئیرز نے شرکت کی،جس میں ان کو ہنگامی تدابير ،سیلاب سے بچاو کیلے اقدامات ، قدرتی افات اور زلزلے سے بچاو کا طریقہ بتایا گیا ۔ادارے کے ٹرینگ افیسرز ٹرینر ناظرہ علی درانی،سید رحیم اماں شاہ اور فوکل پرسن عطاء الرحماں نے والنٹئیرز کوتربیت دی ۔ اکاہ کی طرف سے سارٹ یعنی دیہی سطح پر قدرتی افات سے نمٹنے والی ٹیم تشکیل دی گی،جس کیلے اقبال عالم کو اوی ریجن کیلے پروجیکٹ کپٹن اور اکرام ناصر کو کلسٹر کپٹن منتخب کیا گیا ۔۔ پروگرام کے اختیتامی تقریب میں اوی کے معززین نے شرکت کی ، اور ریٹائرڈ ہیڈماسٹر شیر وزیر نے اس اقدام کو سراہا اور ادارے کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔
پروگرام کے اختیتام پر وولنٹیرز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے

akah training chitral5
akah training chitral2
akah training chitral1
akah training chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40474