Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ہیلتھ سروس کے زیراہتمام اپر چترال میں انٹینسیو کیئرسنٹر نے کام شروع کردیا

شیئر کریں:

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے ذیلی ادارہ آغاخان ہیلتھ سروس کے زیراہتمام اپر چترال میں انٹینسیو کیئرسنٹر نے کام شروع کردیا۔ مکرم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکہو نےبطور مہمان خصوصی ایمرجنسی رسپانس سنٹر بونی میں انٹینسیو کیئرسنٹر کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر دیگر انتظامی افیسران، اے ۔کے۔ڈی ۔این۔ اپر چترال کے زمہ دران اور اسماعیلہ کونسل اپر چترال کے سربراہان بھی موجود تھے۔موجودہ Intensive Care Center اپنی نوعیت کے لہاظ سے بین الاقوامی معیار کا بنا ہوا ہے جہان سب سے حساس بیماروں/مریضوں کو رکھ کر علاج کیا جائے گا۔ جس میں وینٹیلیٹرز اور دوسرے بنیادی علاج و معالجےکی سہولیات دستیاب ہیں۔ یہ سنٹر تین بستروں پر مشتمل یونٹ ہے اور بلا تفریق اپر چترال کے مریضوں کے لئے خدمات مہیا کر رہا ہے۔ اے،اے،سی نے اپنے خطاب میں چترالیوں کے لئے AKDNکے خدمات کو سراہا بالخصوص COVID-19 کے دوران جو خدمات فراہم کیں وہ لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے AKDN اپر چترال کے زمہ دران اور جملہ سٹاف کو اس اہم سنگ میل پر مبارکباد دی اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

ا س موقع پر آغاخان ہیلتھ سروس صوبہ خیبرپختونخوا اورپنجاپ ریجن کے ریجنل ہیڈمعراج الدین نے کہاکہ اے کے ایچ ایس پی چترال کے عوام کوکروناوائرس سے بچاؤکے بارے میں احتیاطی تدابیر،آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔اسی طرح آغا خان میڈیکل سینٹربونی کے تمام طبی یونٹس کسی تعطل کے بغیر سیکنڈری کیئر سروسز فراہم کر رہی ہے۔


اس سینٹرمیں تین وینٹی لیٹر، پورٹیبل آکسیجن سپلائی، چہرے کے ماسک اور تحفظ کی سکرینیں، سانس کے والوزاوردیگرتمام جدید سہولیات موجودہے۔مزیدبہتربنانے کے لئے آن لائن سسٹم شروع کیاگیاہے اس آن لائن سسٹم کے تحت کروناکے مریضوں کوبونی سے آغاخان یونیورسٹی ہسپتال کراچی اورآغاخان میڈیکل سینٹر گلگت میں موجود ڈاکٹرز سے آن لائن مشاورت اور براہ راست اسکرن کے ذریعے ان کی جانچ اوراس طریقے سے مریضوں کے میڈیکل ریکارڈز شیئر کرنے میں مدد دیتی ہے۔


انہوں نے کہاکہ بی ایم سی بونی میں کروناکے مریضوں کی ٹیسٹنگ کی سہولیات فراہم کی گئی ہے جس میں جدید تربیت یافتہ طبی عملہ روزانہ کی بنیاد پر48مریضوں کوٹیسٹ کرکے رپورٹ جاری کریں گے۔بونی کے اس جدیدایمرجنسی رسپانس سینٹرمیں کل 43اسٹاف ڈیوٹی پرمامور ہیں جن میں ڈاکٹرز،نرسیز،پیرامیڈکس اوردیگر اسٹاف کام کررہے ہیں۔جہاں مریضوں کوتمام سہولیاف مفت دی جاتی ہے


اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او اپرچترال ڈاکٹر فرمان ولی،فوکل پرسن اپرچترال ڈاکٹرسردارنواز،پریذیذنٹ ریجنل کونسل اپرچترال امیتازعالم،انچارج بیسک سکینڈری ہیلتھ کیئرساجدحسین،چیئرمین طریقہ بورڈ اپرچترال ڈاکٹرنثارحسین،انچارج ایمرجنسی رسپانس سینٹربونی مبارک انجم،قدرالنساء اوردیگرنے کہاکہ اے کے ایچ ایس پی چترال مشکل کی اس گھڑی میں سب سے آگے بڑھ کر ذات پات، رنگ و نسل، فرقہ واریت سے بالاتر ہو کرعوام کو کرونا وائرس جیسی مہلک وبا ء سے محفوظ رکھنے کیلئے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ طبی امداد میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہیں مشکل وقت میں ان کی خدمات قابل ستائش ہے

akdn upper chitral3
akdn upper chitral1
akhsp upper chitral icc inauagurated
akdn upper chitral2
akdn upper chitral

شیئر کریں: