Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ “خیبرپختونخواٹرانسمیشن اینڈ گرڈسسٹم کمپنی “کا قیام

شیئر کریں:

مقصودانورچیف ایگزیکٹوآفیسرخیبرپختونخواٹرانسمیشن اینڈ گرڈسسٹم کمپنی تعینات
نئی قائم ہونے والی کمپنی کے تکنیکی اورمینجمنٹ معاملات کو جلدازجلدنمٹانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،اعلامیہ


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخواکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومتی سطح پر بننے والی “خیبرپختونخواٹرانسمیشن اینڈ گرڈسسٹم کمپنی “کے سربراہ کی عارضی بنیادوں پر تقرری کا اعلامیہ جاری کیا گیاہے۔اس سلسلے میں محکمہ توانائی وبرقیات کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پیڈوکے سینئرآفیسرچیف انجینئر(اواینڈ ایم)انجینئرمقصودانورخان کو خیبرپختونخواٹرانسمیشن اینڈ گرڈسسٹم کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکا اٖضافی چارج تفویض کیا گیاہے۔مذکورہ آفیسرکو نئی قائم ہونے والی کمپنی کے تیکنیکی اورمینجمنٹ معاملات کو جلدازجلدنمٹانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ واضح رہے کہ انجینئرمقصوانورنے صوبے میں صنعتی شعبے کی ترقی کے سلسلے میں پہلی مرتبہ ارزاں نرخوں پر بجلی کی فروخت کوممکن بنانے کے لئے ویلنگ ماڈل متعارف کرانے میں گرانقدرخدمات سرانجام دی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
40424