Chitral Times

Oct 17, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال اورغوچ کے مقام پر شادی شدہ خاتون نے دریا ئے چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) لوئر چترال کے مقام اورغوچ سے تعلق رکھنے والی ایک اور شادی شدہ خاتون خونزہ زوجہ حیات گزشتہ رات ساڑھے 12بجے مبینہ طور پراورغوچ پل سے دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا ریسکیو 1122 کو اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم دریائے چترال میں ڈیڈ باڈی کی تلاش کر رہی ہے، ڈیڈ باڈی کی تلاش میں ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم دریائے چترال میں مختلف جگہوں پر سرچ آپریشن کر رہی ہے لیکن تاحال ڈیڈ باڈی نہیں ملی.۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ خودکشی کا بتایاجارہاہے تاہم مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے۔

Chitral khudkushi and rescue 1122 1
Chitral khudkushi and rescue 1122 orghuch

شیئر کریں: