Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور بی آر ٹی بسیں 25اکتوبر سے دوبارہ چلائی جائینگی۔۔۔کامران بنگش

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)بی آر ٹی،بس کمپنی کی جانب سے 25اکتوبر 2020سے تمام بسیں دوبارہ چلائی جانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، بسوں میں آگ لگنے کے چند افسوسنا ک واقعات کے بعد بس کمپنی نے درخواست کی ہے کہ ٹرانس پشاور بس سروس کو معطل کیا جائے تاکہ بس کمپنی کے ماہرین کی ٹیم تمام بسوں کا تفصیلی معائنہ کر سکے۔.آگ لگنے کی بنیادی وجہ غیر معمولی اور غیر متوقع بیرونی حالات کے سبب، بسوں کے موٹر کیپی سیٹر/ کنٹرولر میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لئے بسوں میں موجودہ موٹر کنٹرولرز کو اضافی استعداد کے حامل موٹر کنٹرولرسے تبدیل کیا جا رہا ہے جو کہ زیادہ سخت بیرونی حالات میں بھی کارآمد رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلٰی تعلیم کامران بنگش نے گل بہار میں زیر تعمیر حکیم عبدالجلیل ندوی ڈگری کالج اور سٹی کالج کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اعلٰی تعلیم داود خان، سی اینڈ ڈبلیو حکام اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرایکسین بلڈنگ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے تعمیراتی کام پر معاون خصوصی کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ التوا ختم ہونے کے بعد نو مہینے میں اسی فیصد تعمیراتی کام مکمل کیا گیا ہے۔ معاون خصوصی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکیم عبدالجلیل ندوی ڈگری کالج پر تعمیراتی کام عدالتی کیس کی وجہ سے التوا کا شکار رہا اب انشااللہ جون 2021 میں تعمیراتی کام مکمل ہوجائے گا۔ تعلیمی اداروں کی جلد سے جلد تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔نئے اداروں کی تعمیر سے دیگر اداروں پر طلبا کا بوجھ کم ہوگا۔ کالج کی فعالی سے گلبہار اور ملحقہ علاقوں کے طلبا کو معیاری تعلیم کی سہولیات گھر کی دہلیز پر میسر ہونگیں۔ انہوں نے گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار میں زیر تعمیر بی ایس سیکشن کا دورہ بھی کیا۔تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور اور سی اینڈ ڈبلیو حکام کو تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ بی آر ٹی بارے اظہار خیال کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ بس سروس کی بحالی پر کام جاری ہے اور کمپنی کی جانب سے 25اکتوبر 2020سے تمام بسیں دوبارہ چلائی جانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ میڈیا پر بی آر ٹی بارے میں چلنے والی خبروں سے متعلق کامران بنگش کا کہنا تھا بسوں میں آگ لگنے کے چند افسوسنا ک واقعات کے بعد بس کمپنی نے درخواست کی ہے کسی بڑے واقعے کے رونما ہونے کے خدشات کے پیش نظر ٹرانس پشاور بس سروس کو معطل کیا جائے تاکہ بس کمپنی کے ماہرین کی ٹیم تمام بسوں کا تفصیلی معائنہ کر سکے۔معاون خصوصی کے مطابق آگ لگنے کی بنیادی وجہ غیر معمولی اور غیر متوقع بیرونی حالات کے سبب، بسوں کے موٹر کیپسیٹر/ کنٹرولر میں شارٹ سرکٹ ہے جس کے سبب آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔مسئلے کو حل کرنے کے لئے بیس رکنی ٹیم گیارہ مختلف سائٹس پر فالٹ کو درست کرنے میں لگی ہے۔ بسوں میں موجودہ موٹر کنٹرولرز کو اضافی استعداد کے حامل موٹر کنٹرولرسے تبدیل کیا جا رہا ہے جو کہ زیادہ سخت بیرونی حالات میں بھی کارآمد رہیں گے۔ بس سروس کی بحالی میں مہینے سے زیادہ تعطلی کے بارے میں معاون خصوصی نے موقف اپنایا کہ آلات کی تیاری، بذریعہ ہوائی جہاز پشاور منتقلی، کسٹم کلیئرنس، نئے پروزوں کی تنصیب اور آزمائش میں کم سے کم اتنا وقت لگے گا


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
40396