Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریشن بازار سے سیلابی ملبہ ہٹاکر عوام کو مشکلات سے نکالاجائے۔۔ابولیث

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما اور ریشن کے سماجی شخصیت ابواللیث رمداسی نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال سے پر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ ریشن بازار سے سیلابی ملبہ فوری ہٹا کر عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔ کیونکہ گاڑیوں کی آمدورفت کی وجہ سے بازار ریشن میں پھیلی سیلابی ملبے کے اڑتی دھول اور گرد غبار نے بڑی آبادی کو مکمل طور پر بیمار بنا دیا ہے ۔ اور کئی لوگ گرد و غبار کے باعث الرجی اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ سیلاب کے بعد ریشن پل کی بحالی اگرچہ خوش آیند ہے ۔ مگر اس کے علاوہ بھی بہت مسائل ہیں ۔جن پر کام تاحال ہوتے نظر نہیں آرہے ۔ لوگوں کو پینے کاپانی دستیاب نہیں۔ سیلابی ملبہ روڈ پر بدستور موجود ہے ۔ جس نے اطراف کے تمام گاوں سمیت مقامی دکانداروں کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے ۔ مگر ملبہ کی صفائی کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔ این ڈی ایم اے کا کوئی اتہ پتہ نہیں ۔ ایم اینڈ آر کا تین کروڑ فنڈ ٹینڈر ہوچکا ہے ۔ اس میں سے 80لاکھ روپے ٹھیکیدار کو ادائیگی بھی ہو چکی ہے ۔ وہ کام کہیں نظر نہیں آرہے۔ سیلاب متاثرین کو مکانات کے لئے ایک ایک لاکھ روپے امدادی چیک کے سوا کچھ نہیں دیا گیا ۔ جبکہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ ایک لاکھ روپے میں وہ اپنے گھر کے اخراجات کے ساتھ مکانات کی دوبارہ تعمیر کس طرح کریں گے ۔ اور گھر کے سامان جو سیلاب برد ہو چکے ہیں ۔ کیسے خریدیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ریشن کو مستقبل میں بھی خطرات درپیش ہیں ۔ اس لئے ریشن گول کے دونوں طرف حفاظتی پشتے تعمیر کئے جائیں ۔ اور متاثرہ زمینات سرکاری مشینری کے ذریعے دوبارہ آباد کئے جائیں ۔ تاکہ لوگ دوبارہ اپنے پاوں کھڑا ہو سکیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40322