Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مولانا فضل الرحمن کے چترال جلسہ کی تین ویڈیوز سوشل میڈیا میں وائرل

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام چترال میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد کے بعد تیسرے دن بھی اسٹیج پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے خطاب کے دوران پارٹی رہنما قاضی نسیم کی طرف سے نعرہ لگانے کی کوششوں کی مختلف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل رہے۔ ایک ویڈیو میں جب مولانا کے دائیں طرف کھڑے قاضی نسیمبائیں طرف جاکر اچانک مولانا کے سامنے مائیک نیچے کرکے نعرہ لگاتا ہے تو ساتھی ہی کھڑے حافظ انعام میمن انہیں پیچھے کھینچ لیتا ہے جبکہ اسی لمحے کی سامنے سے لی گئی ویڈیو میں مولانا انہیں اپنی بائیں بازو کی کہنی سے پیچھے دھکیل کر تقریر کو جاری رکھتے ہیں جس کے بعد حافظ انعام میمن بھی انہیں دوسری طرف دھکیل دیتے ہیں۔


جبکہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمن پنڈال نہیں پہنچے تھے اور چترال سے منتخب ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن تقریر کررہے تھے کہ ان کو قاضی نسیم اور قاری جمال عبد الناصر نے تقریر ختم کرنے اور مائک حوالہ کرنے کو کہا جس پر انھوں نے غصے میں تقریر چھوڑ کر ڈائس سے چلے گئے۔ یہ ویڈیو بھی جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی ہے۔ تاہم بعد میں قاری جمال عبد الناصر نے اخری ویڈیو کے حوالے وضاحتی بیان بھی جاری کردیا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40314