Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریشن میں محکمہ ایریگیشن اور لوکل کمیونٹیکی تعاون سے 10 چینلز بحال کئے گئے۔منہاس الدین

شیئر کریں:

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) شاہ سعو ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات کے مطابق منہاس الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف/HR) اپر چترال کے دفتر سے روان ہفتے اپر چترال کے مختلف متاثرہ علاقوں میں بحالی اور آبادکاری کے حوالے سے جاری اقدامات کی تفصیل ذیل ہیں۔۔

1. رواں ہفتے یارخون لشٹ کے باقیماندہ سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔ سید ظہیر الاسلام صاحب کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے متاثرین میں چیک تقسیم کئے۔۔

۔ 3. سیلاب متاثرین ریشن اور یارخون لشٹ کے تباہ شدہ فصلوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور ساتھ ساتھ ان کے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جارہا ہے۔

۔ 4. علاقہ کھوت کے سیلاب متاثرین کےتباہ شدہ فصلوں کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے ٹیم تشکیل دیا گیا ہے۔جون ہی رپورٹ موصول ہوگا متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔

۔ 5. متاثرین بالیم لاسپور اور مہتنگ کے سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ بہت جلد ان کو معاوضہ دیا جائے گا۔

۔ 6. سیلاب سے متاثرہ گاؤں ریشن میں محکمہ ایریگیشن اور لوکل کمیونٹی کے تعاون سے 11 تباہ شدہ ایریگیشن چینلز میں سے 10 چینلز مکمل طور پر بحال کئے گئے ہیں اور ایک چینل کی بحالی کے لئے TMO مستوج نے 12 انچ کا 1200 فٹ پائپ دیا ہے اور اس کی بحالی بھی جلد کی جائے گی۔

۔ 7. تمام مثاثرہ Civil Channels کی بحالی کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کے سربراہان کو PC-1 تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کیس صوبائی حکومت کے ساتھ اٹھایا جاسکےْ۔

8.گاوں ریشن میں پائپ لائنز کی مستقل بحالی کے لئے محکمہ پبلک ہیلتھ کوPC-1 تیار کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ کیس صوبائی حکومت کے ساتھ اٹھایا جاسکے۔

۔ 9. سیلاب سے متاثرہ جگہوں میں حفاظتی بند تعمیر کرنے اور نالوں میں چینیلائزشن کے لئے Irrigation ڈیپارٹمنٹ کوجلد از جلد PC-1 بنانے کی ہدایت کی گی۔

۔ 10. Water Management چترال نے ریشن میں ایک بڑے ایریگیشن چینل میں 300 فٹ 9 انچ والا پائپ لگاکر بحال کئے۔

۔ 11. تمام متاثرہ اسکیموں کی بحالی کے لئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو فوری طور پر PC-1 بنانے کی ہدایت کی گئی۔

aac torkhow mulkhow mastuj1

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی احکامات کی روشنی میں مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکہو نے علاقہ تورکہو کا تفصیلی دورہ کیا۔ معلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کا مقصد متعدد عوامی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ دفتری امور کو بھی نمٹانا تھا۔ اے،اے،سی نے سارا دن علاقہ تورکہو میں رہے اور کئی توجہ طلب عوامی سائل جن میں قابل ذکر تورکہو اجنو روڈ کے لئے لییے گئے زمینوں کے کے حوالے سے لوگوں کے تحفظات تھے کو بھی تحصیلدار اور متعلقہ حکام کی موجودگی میں حل کئے۔ مذید برآں دورے کے دوران تورکہو مین روڈ کے اطراف محتلف جگہوں میں تجاوزات کی نشاندھی کرکے چند دنوں کے اندر ان کو بھی ہٹانے کی ہدایت کی گئی۔

 ریشن میں محکمہ ایریگیشن اور لوکل کمیونٹیکی تعاون سے 10 چینلز بحال کئے گئے۔منہاس الدین
aac torkhow mulkhow mastuj4

شیئر کریں: