Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر نیشنل ایمیونائزیشن ڈیز کا افتتاح کردیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد نے جمعہ کے روز ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر نیشنل ایمیونائزیشن ڈیز کا افتتاح کردیا جوکہ کرونا کی عالمی وبا کے باعث گزشتہ فروری سے یہ مہم نہیں چلائی جاسکی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہر شہری اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلواکراپنی قومی ذمہ داری اور فرض نبھائے تاکہ اس مہلک مرض کو دنیا سے ختم کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے اہلکاروں پر زور دیاکہ وہ ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں اور نہ ہی اس سلسلے میں غفلت برتنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی برتی جائے گی۔ایڈیشنل ڈی سی حیات شاہ، ای پی آئی کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر فیاض رومی، ڈسٹرکٹ چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمدکے علاوہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سجاد احمد خان اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے۔ ڈاکٹر فیاض رومی نے بتایاکہ لویر او ر اپر چترال کے اضلاع میں پانچ سال سے کم بچوں 71ہزار 105بچوں تک پولیو ویکسین کے ساتھ رسائی کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں جس کے لئے 464موبائل،35فکسڈ، 15ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

IMG 20200918 WA0069 1
IMG 20200918 WA0073 1

شیئر کریں:
Posted in Uncategorized, تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40268