Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ اسٹیرینگ کمیٹی برائے ہیلتھ اپر چترال کی عادی غیرحاضرملازمین کی تنخواہ کی کٹوتی کا فیصلہ

شیئر کریں:

اپر چترال (زاکر زخمی ) ڈسٹرکٹ اسٹیرینگ کمیٹی برائے ہیلتھ اپر چترال کا ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں ڈاکٹر فرمان DDHO اپر چترال، غلام اللہ DMO-IMU ہیلتھ چترال، ڈاکٹر فیاض رومی کوآرڈینیٹر EPI اپر چترال اور ڈاکٹر سیلم سیف اللہ کوآرڈینیٹر ہیلتھ ورکرز اپر چترال نے شرکت کیں۔ غلام اللہ DMO-IMU ہیلتھ نے محکمہ ہیلتھ سے متعلق مختلف چیدہ چیدہ مسائل تفصیل کے ساتھ پیش کیا۔ ان مسائل پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالنے کے بعد ذیل فیصلے لئے گئے۔

۔ 1. محکمہ ہیلتھ کے عادی غیر حاضر ملازمین کی تنخواہ سے سزا کے طور پر3 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی جائے گی۔

۔ 2. BHU سنوغر میں پینے کے پانی کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے SDO پبلک ہیلتھ اپر چترال کو ہدایت کی گئی جبکہ بجلی کا میٹر لگانے کے لئے RE پیڈو کو ہدایت کی گئی۔

۔ 3. اسٹاف کی عدم دستیابی کی وجہ سے اپر چترال میں جتنے بھی non-functional صحت کے مراکز ہیں ان میں سٹاف کی فوری تعیناتی کے لئے DHO اپر چترال کو ہدایت کی گئی۔

۔ 4. CDبروغل میں اسٹاف کی تعیناتی کو جلد یقینی بنانے کے سلسلے میں DHO اپر چترال کو ہدایت کی گئی کہ وہ بھرتی کے دوران لوکل بندوں کو ترجیح دے۔

۔ 5. THQ ہسپتال بونی کے چار دیواری کی فوری مرمت کے لئے DHO اپر چترال کو ہدایت کی گئی ۔

۔ 6. اپر چترال کے جتنے بھی ہیلتھ یونٹس میں تجاوزات کئے گئے ہیں ان کو ہٹانے کے لئے متعلقہ AC/AACs حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ موقع پر جاکر فوری طور پر ان کو ہٹائیں۔

upper chitral meeting on health1
upper chitral meeting on health2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40254