Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دنین میں چیک ڈیم کی بروقت اورمعیاری تعمیر پرڈی سی کا شکریہ۔۔اہالیاں شینجال دنین

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)اہالیاں شنجال،شین، ٹھینگ، گجر آباد اورافتخار آباد کے معززیں کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ بارشوں میں علاقے کے سیلابی نالوں میں بننے والے سیفٹی وال (چیک ڈیم) کی بروقت اور بہترتعمیر کو سراہا گیا۔


اس موقع پر بذریعہ قراداد ڈپٹی کمشنر لوئرچترال،اے ڈی سی، اے سی، سی ڈی ایل ڈی کے تمام اسٹاف خصوصا ائجنیرز عرفان اور فرید کا شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے چیک ڈیم میں کوالٹی کو برقرار رکھنے میں خصوصی دلچسپی لی اور کام کو بہتر انداز میں مکمل کیے۔


اس موقع پر شنجال ویلفیر ارگنائزشن کے جملہ ممبران اور عہدہ داراں کا بھی شکر یہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے کام کو علاقے کی ضرورت اور سرکاری فنڈ کو امانت تصور کرتے ہوئے مضبوط سے مضبوط تر کام کئے جس پر وہ شاباش کے مستحق ہیں۔اس موقع پر ڈی سی لوئیر چترال سے مطالبہ کیا گیا کہ آئندہ بھی جو ترقیاتی اور تعمیری کام ہوں وہ اسی تنظیم سے کروائے جائیں تاکہ علاقے کے مشکلات کم سے کم ہوسکیں۔


شیئر کریں: