Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی ایک اور بیٹی کا اعزاز، سائمہ بنت سیف نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

شیئر کریں:


چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)چترال کی ایک اور بیٹی سائمہ بنت سیف نے  پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی ہے۔انھوں نے گزشتہ روز اپنی مقالہ کی کامیابی سے ڈیفنس کرتے ہوئے پی ایچ ڈی ڈگری کا حقدار قرار پائی ہیں ۔ اور اپنے علاقے سے کم عمراورپہلی پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالی کی مہربانی والدین کی دعاووں اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ ہونہار بیٹی کا تعلق کوغذی چترال سے ہے وہ میجر ڈاکٹر سیف کی صاحبزادی ہیں۔ یادرہے کہ ان کے والد میجر سیف نے بھی ریٹائرمنٹ کے بعد  گزشتہ سال پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی تھی۔ 

IMG 20200916 WA0144
Saima binte Saif PhD from chitral


شیئر کریں: