Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اویر جیسے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے میں آکر بہتریں کام کرنے پر ہم ایکٹیڈ کے مشکور ہیں۔عمائدیں

شیئر کریں:


چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) گزشتہ روز تریچمیر ایریا ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (TADO)کے بورڈ آف ڈائریٹرز اور عمائدیں اویر کی ایک اہم اجلاس زیر صدارت سابقہ یو سی ناظم اور چیرمین TADO اکبر الدیں بروم اویر میں منعقد ہوا۔ جس میں منیجر عجب خان، بورڈ ممبرز اور دیگر عمائدیں نے شرکت کی۔
اجلاس میں یو سی پسماندگی کو دور کرنے کے حوالے سے ACTED کی کاشوں کو سراہا گیا ادارہ انفراسٹکچر، زراعت ، ٹریننگز اور دیگر شعبوں میں بہتریں کام کر رہا ہے جسے علاقے کے ہزاروں لوگ مستفید ہوئے ہیں۔
ایکٹد کا یو سی اویر میں آکر کام کرنا ہمارے لیے کسی تحفے سے کم نہیں جس کے لئے ہم اس ادارے کے تہہ دل سے مشکور ہیں ہمیں امید ہے آئیندہ بھی ACTED پاکستان اس یو سی کو اپنے پروگراموں میں شامل کرے گا۔
آخر میں اس عزم کے اعادے کے ساتھ اجلاس کا احتتام کیا گیا کہ یو سی اویر کے عوام ایکٹڈ کے پروگرامات کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن تعاوں فراہم کرینگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40208