Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت خیبرپختونخوا کی سول سرونٹس ایکٹ 1973میں ترمیم کی ہدایت

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)حکومت خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سول سرونٹس ایکٹ 1973کی شق 26کے تحت اختیارات کو برائے کار لاتے ہوئے خیبر پختونخوا صوبائی پلاننگ سروس رولز 2018میں درج ذیل مزید ترامیم کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق (a)شیڈولIIمیں کالم نمبر3میں سیریل نمبر4 میں موجودہ مندرجات کی جگہ درج ذیل تبدیلیاں کی جائیں گی:۔


کسی بھی مستند یونیورسٹی سے درج ذیل شعبہ جات اقتصادیات، ڈویلپمنٹ سٹڈیز، ایگریکلچر سائنس، ہیلتھ پلاننگ اینڈ منیجمنٹ، انڈسٹریل اکنامکس، تعلیمی پلاننگ اینڈ منیجمنٹ سائنس،ماحولیاتی منیجمنٹ، انوارمنٹل منیجمنٹ، شماریات،بزنس ایدمنسٹریشن، تجارت، کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، انوارمنٹل انجینئر نگ، ڈویلپمنٹل منیجمنٹ، سول انجینئرنگ میں بی ایس سی/بی ای ڈگری ان سول انجنیئرنگ، الیکٹریکل انجنیئرنگ، اربن اینڈ ریجنل پلاننگ، سٹی ڈویلپمنٹ، ریجنل پلاننگ، ٹاون پلاننگ، انڈسٹریل انجنیئرنگ، مائننگ انجنیئرنگ،پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور ٹرانسپورٹ انجنیئرنگ میں کم از کم سیکنڈ ڈویژن 16سالہ تعلیم” اور
(b)شیڈول III ۔میں
(I)سیریل نمبر 5کے بعد متعلقہ کالمز میں درج ذیل اندراجات درج کئے جائیں گے۔
(غیر مسلموں کی صورت میں)مطالعہ پاکستان کے(1) الفاظ تاریخ پاکستان (1957 تا 1947)(2)آزادی کے بعد پاکستان کو درپیش مسائل، آئین پاکستان 1973اور پاکستان کی ثقافت اور معیشت، جبکہ کالم نمبر2میں سیریل نمبر6 میں انٹری نمبر4میں لفظ “اسلامیات ” کے بعدآبلیک(/) اور الفاظ “مطالعہ پاکستان “(غیر مسلم کی صورت میں)کا اضافہ کیا جائے گا اور
(III)سیریل نمبر6کے بعد جیسا کہ ترمیم کی گئی، میں مندرجہ ذیل کا اضافہ کیا جائے گا:۔
(1)امیدوار پیپرز کا جواب انگریزی میں دے گا۔ جب تک کہ دیگر کوئی اور ہدایت نہ دی گئی ہو۔ تا ہم اسلامیات اور مطالعہ پاکستان (غیر مسلم کی صورت میں) کے پرچوں کا جواب اردو یا انگریزی میں دیا جا سکتا ہے۔(2)غیر مسلم کی صورت میں اسلامیات کے پرچے کی جگہ مطالعہ پاکستان کا پیپر لیا جا سکتا ہے۔ (3)کسی بھی امید وار کو زبانی امتحان کیلئے اسی وقت تک نہیں بلایا جائے گا جب تک وہ ہر تحریری پرچے میں 40فیصد نمبرات اور تحریری امتحان کے تحریری حصے میں مجموعی طورپر نمبرات 50فیصدحاصل نہ کر ے۔ (4)کسی بھی امیدوار کو اسی وقت تک امتحان میں کامیاب تصور نہیں کیا جا ئے گا جب تک وہ30فیصد نمبرات زبانی امتحان میں حاصل نہ کرے۔ زبانی امتحانی سے ناکافی غیر حاضری کی صورت میں امیدوار کو تقرری کیلئے فیل تصور کیا جائے گا اور امیدوار کا نام میر ٹ لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس امر کا اعلان محکمہ ترقی و منصوبہ سازی،حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: