Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور ہائی کورٹ دارالقضا ء سوات کی عدالت نے پرویز لال کی گرفتاری کا حکم معطل کردیا

Posted on
شیئر کریں:

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) پشاور ہائی کورٹ دارالقضا سوات کی عدالت نے تحریک حقوق عوام اپر چترال کے انفارمیشن سیکریٹری محمد پرویز لال کی گرفتاری کا حکم معطل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی اپر چترال کی طرف سے ویسٹ پاکستان مینٹنس پبلک آرڈر کے دفعہ 3 زیلی شق (۱) کے تحت ڈی پی او اپر چترال کو پرویز لال کو گرفتار کرکے ڈی آئی خان جیل میں تیس دن کیلئے بندکرنے کا حکم دیا تھا۔ اس اقدام کو پرویز لال نے پشاور ہائی کورٹ دارلقضا سوات میں چلینج کررکھا تھا۔آج منگل کے دن دارلقضا سوات کے جسٹس اشتیاق ابراہم اور جسٹس وقار آحمد نے کیس کی سماعت کی۔ جبکہ پرویز لال کی طرف سے چترال کے معروف قانون دان رحیم اللہ چترالی ایڈوکیٹ پیش ہوئے اور کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے ڈی سی اپر چترال کا حکم معطل کرنے کا حکم دیدیا اور اے جی کو ہدایت کی کہ وہ 29 ستمبر تک اپنے مکمل جواب جمع کریں۔ پرویز لال کی طرف سے محمد فاروق اورمعروف سماجی کارکن بہارآحمد بھی عدالت میں موجود تھے۔

Rahimullah chitrali advocate

شیئر کریں: