Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرویز لال کی گرفتاری کے خلاف پشاورپریس کلب کے سامنے اوربونی میں احتجاج ریکارڈ

شیئر کریں:

پشاور ، اپر چترال (نمائندگان چترال ٹٓائمز) تحریک حقوق اپر چترال کے سرگرم رہنما پرویز لال کی گرفتاری کے خلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرہ اور اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں ہنگامی اجلاس منعقد کی گئی۔ تحریک تحفظ حقوق چترال کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنےاپر چترال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس میں تنظیم کے چیئرمین پیر مختار سابق منسٹر سلیم خان جے ٹی آئی امیر حسن معروف سماجی شخصیت عتیق الرحمن اور دیگر شعبہ ہاۓ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نےسے خطاب کرتے ہوۓ مقررین نے کہا حالیہ سیلاب کی وجہ سے ریشن پل سیلاب برد ہو گیا تھا
درجنوں گھر تباہ اور کئی گھروں کو نقصان پہنچا ۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑا
جب کہ عوامی لیڈر نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تو یہ انتظامیہ سے ہضم نہ ہوسکی
اپنی کارکردگی چھپانے کیلئے عوامی لیڈر پرویز لال کو3MPO کے تحت گرفتار کر کے ظلع بدر کر کے غمزدہ عوام کومزید دکھ پہنچایا ۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ پرویز لال کو فوری رہا کیا جائے

دریں اثنا اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں منعقدہ میٹنگ میں متفقہ قرارداد کے ذریعے انتظامیہ اپر چترال سے مطالبہ کیا گیا کہ پرویزلال پر لگائے گئے 3Mpo واپس لی جائے تاکہ عوام اور انتظامیہ خوشگوار ماحول میں درپیش عوامی مسائل حل کر سکے۔اگر ضلعی انتظامیہ اپر چترال اپنے رویے میں تبدیلی نہیں لائی تو اگلا لایحہ عمل طے کیا جائیگا۔جو کسی بھی طرح علاقے کی بہتر مفاد میں نہیں ہو گا۔میٹنگ کے بعد تحریک کے عمائدین گروپ کی شکل میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے انہیں اگاہ کیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال اس معاملے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کی۔

اس سے قبل آل پارٹیز اپر چترال کی بھی اسی طرح کے ایک میٹنگ بونی میں منعقد ہوئی انہوں نے بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملاقات کرکے پرویز لال کے معاملے پر اپنے تحفظات سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو اگاہ کیے۔آل پارٹیز میٹنگ میں سنئیر قانون دان حکیم علی۔صدر پی۔پی۔پی اپر چترال امیر اللہ،پرنس سلطان الملک،شاہ وزیر لال،افضل قباد،فتحِ جمیعت، وغیرہ شامل تھے۔

tahreek huqoq protest peshawar
tahreek huqoq upper chitral protest for pervez lal 1
tahreek huqoq upper chitral protest for pervez lal 4
tahreek huqoq upper chitral protest for pervez lal 2

شیئر کریں: