Chitral Times

Sep 26, 2020

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 13پراجیکٹس کی منظوری دیدی

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP)نے10165.230ملین روپے لاگت کے13پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔ یہ منظور ی ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت جمعرات کے روز منعقدہ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے کثیر شعبہ جاتی ترقی، شہری ترقی، پانی،ٹرانسپورٹ، کھیل و سیاحت اور زراعت کے شعبوں کے13منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد ان پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کثیر شعبہ جاتی ترقی کے منظور کردہ منصوبوں میں دیہی اقتصادی منتقلی کنسپٹ پیپر کیلئے IFADکے امدادی پراجیکٹ جز Iغربت گریجویشن اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے فروغ (ملین USD60) جزIIکمیونٹی ڈیویلپمنٹ سپورٹ اور سماجی اقتصادی انفراسٹرکچر(USD 40ملین)سابقہ فاٹا (ضم شدہ اضلاع) میں ٹھیکیداروں کے واجبات، معاوضے اورثالثی ایوارڈ کی کلیئر نس کیلئے عدالت کی طے شدہ رقوم اور اضافے ذیلی مد، قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں شمسی توانائی پر منتقلی (سولرائزیشن) کے ٹھیکیداروں (فرم) کے واجبات، ضم شدہ ضلع باجوڑ میں ارنگ/برنگ اور مہمند سالازئی علاقہ جات میں مربوط ترقیاتی پروگرام شامل ہے جبکہ شہری ترقی کے منصوبوں میں خیبر پختونخوا کے بڑے ٹاوٗنز میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے، سیف سٹی حیات آباد پراجیکٹ پشاور اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں نکاسی آب/کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹس کی فزیبلٹی سٹڈی و بحالی، پشاور اپ لفٹ پروگرام کے تحت ضلع پشاور میں مختلف ٹریفک کے مختلف ہجوم کو کی بہتر بنا نے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح پانی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضلع ہنگو میں مختلف یونین کونسلوں:۔ دوآبہ، درسامند، طوراوڑئی، بریابII، ٹل اربن،ٹل رورل،کوبوغہ شریف میں سیلاب سے حفاظتی پشتوں /آبپاشی چینلزاورآبپاشی ٹیوب ویلوں کی تنصیب کی منظوریاں دی گئی۔ اس طرح ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ٹرانسپورٹ پلاننگ اینڈ ٹریفک انجنیئر نگ یونٹ کے قیام کی منظوری دی گئی۔ جبکہ کھیل و سیاحت کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں قیوم سٹیڈیم پشاور میں فٹبال گراوٗنڈ کی درجہ بلندی پشاور میں 2عدد سپورٹس سٹیڈیم ایک عدد یونین کونسل (64/65/92) اور ایک عدد یونین کونسل(42/80)کے قیام، کھیلوں کے سہولیات کی درجہ بلندی، بحالی اور قیام کے منصوبے شامل ہیں۔ جبکہ زراعت کے شعبے میں سوات میں زرعی یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دریں اثنا حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں ڈپٹی سیکرٹری محکمہ توانائی و برقیات حالق داد(بی پی ایس18) کو تبدیل کر کے انکو بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان تعینات کر دیا ہے۔ اس امرکا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسی طرح حکومت خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا میڈیکل ٹرانسپلانٹیشن ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ2014کی شق 7کے تحت انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز ایم ٹی آئی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر آصف ملک کی فور ی طور پر عرصہ تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن بنیادوں پربحیثیت ایڈمنسٹریٹر خیبر پختونخوا میڈیکل ٹرانسپلانٹیشن ریگولیٹری اتھارٹی تقرری کر دی ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دریں اثنا حکو مت خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا میڈیکل ٹرانسپلانٹیشن ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2014کے شق5کے تحت فوری طور پر مذکورہ اتھارٹی کے سات نان آفیشل اراکین کی عرصہ تین سال کیلئے تقرری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ اراکین میں انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے سرجیکل ٹرانسپلانٹ سپیشلسٹ،ڈاکٹر احمد نواز انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزپشار کے میڈیکل ٹرانسپلانٹ سپیشلسٹ، ڈاکٹر سید منیب، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈیپارٹمنٹ آف ہیپاٹالوجی اور گیسٹرو انٹرولوجسٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شیر رحمان ایل آر ایچ پشار و کے ہیپاٹالوجی ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر عامر غفور خان، خیبر تدریسی ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ابرار حسین، پرائیویٹ ہسپتال ٹراسپلانٹ سیٹ اپ کے نمائندے نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر نثار احمد خان اور انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے شعبہ انستھزیا کے سربراہ ڈاکٹر سہیل نثار شامل ہیں۔ اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شہاب علی شاہ کو سیکریٹری محکمہ انتظامیہ کی اضافی چارج بھی تفویض


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبر پختونخوا نے سیکرٹری محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا ظاہر شاہ (پی اے ایس، بی ایس20) کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں 17اگست سے26دسمبر 2020تک ہونے والے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وارکورس میں شرکت کیلئے جانے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ(پی اے ایس۔ بی ایس20)کو سیکرٹری محکمہ انتظامیہ کا اضافی چارج بھی تفویض کر دیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شیئر کریں: